امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
وزیرِ مملکت جناب پرلہاد جوشی معیارات کے عالمی دن 2025 کی تقریبات کی صدارت کریں گے
Posted On:
13 OCT 2025 6:06PM by PIB Delhi
وزیرِ مملکت برائے صارفین کے امور، خوراک و عوامی تقسیم، اور نئی و قابل تجدید توانائی، جناب پرلہاد جوشی منگل، 14 اکتوبر 2025 کو معیارات کے عالمی دن کے پروگرام کی صدارت کریں گے۔ یہ تقریب بیرو آف انڈیا اسٹینڈرس (بی آئی ایس) کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے، جو کہ صارفین کے امور، خوراک و عوامی تقسیم کے وزارت کے تحت کام کرنے والا قومی معیار کا ادارہ ہے۔ جناب بی ایل ورما، وزیرِ مملکت، بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔
یہ تقریب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریننگ فار اسٹینڈرڈائزیشن ( این آئی ٹی ایس) میں منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر، نیشنل لائٹنگ کوڈ آف انڈیا 2025 جاری کیا جائے گا، ساتھ ہی بی آئی ایس اسٹینڈرڈز پورٹل کے لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) اور آن لائن اسٹینڈرڈز ڈیولپمنٹ (او ایس ڈی) ماڈیول کا آغاز بھی کیا جائے گا۔
اس سال کی تقریبات کا موضوع،‘ایک بہتر دنیا کے لیے مشترکہ نظریہ: پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے معیارات’، بین الاقوامی معیارات کے اہم کردار پر زور دیتا ہے جو تعاون اور ترقی کو ممکن بناتے ہیں۔ یہ معیارات حکومتوں، صنعتوں، علمی اداروں، اور سول سوسائٹی کے درمیان ہم آہنگی کے لیے محرک کے طور پر کام کرتے ہیں تاکہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) حاصل کیے جا سکیں۔
بی آئی ایس ملک بھر میں مختلف مقامات پر معیارت کا عالمی دن منائے گا۔
عالمی معیارات کا دن (ڈبلیو ایس ڈی) ان نظر نہ آنے والے فریم ورکس اور ڈیولپرس—ماہرین، سائنسدانوں، انجینئرز، پالیسی سازوں، اور اختراع کاروں کو یکجا کرتاہے جو معیار، حفاظت اور پائیداری کو یقینی بناتے ہیں۔ پہلی تقریب 1970 میں حفاظت، معیار اور بین الاقوامی تجارت کو یقینی بنانے میں معیارات کی اہمیت کے بارے میں عالمی سطح پر بیداری پیدا کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ آئی ایس او نے آئی ای سی اور آئی ٹی یو جیسی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر اس دن کا قیام عالمی معیارات بنانے میں ماہرین کی مشترکہ کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے کیا۔
****
( ش ح ۔ ع و۔ اش ق)
U. No. 7490
(Release ID: 2178602)
Visitor Counter : 7