عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
وزارتوں/محکموں کی جانب سے صفائی مہمات کے اہداف اور زیر التوا معاملات کے معیاری ریکارڈ خصوصی مہم 5.0 پورٹل پر درج کیے گئے
الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے 5954 ٹویٹس اور 133 پی آئی بی کے بیانات کے ساتھ بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کی گئی اور مہم کی وکالت #SpacialCampaign5 کے ذریعہ سوشل میڈیا کی گئی ، جس نے کافی مقبولیت حاصل کی
خصوصی مہم 5.0 پورٹل پر وزارتوں/محکموں کے ذریعہ درج کئے گئے اہداف کا جائزہ لینے اور اہداف کے حصول کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے نوڈل افسران کی چھٹی میٹنگ منعقد کی گئی
وزارتوں/محکموں کی جانب سے مہم کو تسکینی نقطہ نظر کے تحت آخری مرحلے تک پہنچایا جائے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 OCT 2025 8:24PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کو نوڈل ڈیپارٹمنٹ بنا کر حکومت کی جانب سے شروع کی گئی خصوصی مہم 5.0 نے قابلِ ذکر رفتار حاصل کر لی ہے۔ خصوصی مہم 5.0 کا ابتدائی مرحلہ (15تا 30 ستمبر، 2025) 30 ستمبر، 2025 کو مکمل ہو گیا اور نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر 2025 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گا۔
خصوصی مہم 5.0 کے تحت نیشنل آرکائیوز آف انڈیا نے ‘بہترحکمرانی اور ریکارڈز’ کے عنوان سے ایک نمائش کا اہتمام کیا ہے، جس میں خصوصی مہم 4.0 -1.0کے دوران حاصل کیے گئے تاریخی اعتبار سے قیمتی ریکارڈز کی نمائش کی گئی ہے۔ یہ نمائش 10 سے 12 اکتوبر 2025 تک ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر 15 جن پتھ، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے 9 اکتوبر 2025 کو کرشی بھون، نئی دہلی میں سی پی جی آر اے ایم ایس پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔
صفائی ستھرائی اور زیر التوا معاملوں کی صفائی کے لیے خصوصی مہم 5.0 کے نوڈل افسران کی چھٹی میٹنگ 10 اکتوبر 2025 کوڈی اےآر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نواس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا مقصد خصوصی مہم 5.0 پورٹل پر وزارتوں/محکموں کی طرف سے درج کی جا رہی کامیابیوں کا جائزہ لینا اور اہداف کے حصول کے لیے روڈ میپ تیار کرنا تھا۔ میٹنگ میں 84 وزارتوں/محکموں اور ان سے منسلک اور ماتحت دفاتر کے 250 سے زائد سینئر افسران نے شرکت کی۔ تمام وزارتیں/محکمے خصوصی مہم 5.0 کے نفاذ کے مرحلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، جو 2 اکتوبر 2025 کو شروع ہوئی ہے اور 31 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔
خصوصی مہم 5.0 نے سوشل میڈیا پر نمایاں رفتار حاصل کی ہے، جس میں وزارتوں/محکموں کی جانب سے#اسپیشل کمپین5 پر 5954 سے زیادہ ٹویٹس اور انفوگرافکس شیئر کیے گئے ہیں اور 10 اکتوبر 2025 کو صبح 10:00 بجے تک 133 پی آئی بی کے بیانات جاری کیے گئے ہیں۔
*****
UR-7468
(ش ح۔م ع ن۔ ف ر )
(ریلیز آئی ڈی: 2178391)
وزیٹر کاؤنٹر : 24