نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کا سونی پت میں ایس۔اے۔آئی نیشنل سینٹر آف ایکسیلینس کا دورہ، سہولیات کا جائزہ، کھلاڑیوں، کوچز اور عملے سے ملاقات

Posted On: 12 OCT 2025 4:43PM by PIB Delhi

وفاقی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل اور محنت و روزگار، ڈاکٹر منسکھ  مانڈویہ نے آج سونی پت میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے نیشنل سینٹر آف ایکسیلینس (این سی او ای) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تربیتی سرگرمیوں اور بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا اور کوچز، کھلاڑیوں اور معاون عملے سے ملاقات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XQ22.jpg

دوپہر کے وقت مرکز پہنچنے پر ڈاکٹر منسکھ  مانڈویہ کا استقبال اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے سینئر عہدیداران نے کیا اور انہیں سونی پت کیمپس میں جاری سرگرمیوں، کامیابیوں اور آئندہ منصوبوں کے بارے میں تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029WTG.jpg

وفاقی وزیر نے اپنے دورے کا آغاز آرچری (یعنی تیر اندازی) سینٹر آف ایکسیلینس کے معائنہ سے کیا، جہاں انہوں نے کوچز اور کھلاڑیوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے ان کی محنت اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت بنیادی سطح پر کھیلوں کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے سائنسی تربیتی طریقوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QFGF.jpg

ڈاکٹر منسکھ  مانڈویہ نے ایک پیڑ ماں کے ناممہم کے تحت شجرکاری کی سرگرمی میں بھی حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047S5P.jpg

اس کے بعد وزیر موصوف نے آرچری رینج، کبڈی کورٹ، طبی مرکز، کشتی ہال، اسپورٹس سائنس ڈیپارٹمنٹ اور اسٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ ہال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دستیاب تربیتی اور اسپورٹس سائنس سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی تیاری میں ٹیکنالوجی اور اسپورٹس سائنس کے امتزاج کی تعریف کی اور صحت و کارکردگی کے باقاعدہ جائزے کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0052ISJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006MGS4.jpg

ڈاکٹر منسکھ  مانڈویہ نے کثیر المقاصد ہال (ایم پی ایچ)، زیرِ تعمیر ہائی پرفارمنس سینٹر (ایچ پی سی) اور انڈور کبڈی ہال کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے بھارت کے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کی جانے والی نمایاں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو سراہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0074DDQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008Y8GY.jpg

دورے کا اختتام کوچز اور عملے کے ارکان سے ملاقات پر ہوا، جہاں وزیر موصوف نے بھارت کے اسپورٹس ایکو سسٹم میں ان کی خدمات کو سراہا اور اس بات کو دہرایا کہ حکومت وِکست بھارت 2047 کے ویژن کو حقیقت بنانے کے لیے مضبوط کھیلوں کی ثقافت کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0099WH6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010PA6G.jpg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 7453


(Release ID: 2178143) Visitor Counter : 16