وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جی ایس سچیت نے ماپوٹو کی بندرگاہ کا دورہ کیا، موزمبیق  کے ساتھ بحری تعاون کو مضبوط کیا


بھارت کے ’ساگر‘ وژن کے تحت موزمبیق کو 20 میٹرک ٹن کے بقدر انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نجات (ایچ اے ڈی آر )کا سامان بہم پہنچایا

Posted On: 11 OCT 2025 7:07PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ شپ (آئی سی جی ایس) کے سمندری گشتی بحری جہاز (او پی وی) سچیت نے افریقہ میں جاری سمندر پار تعیناتی کی مہم کے حصے کے طور پر، 11 اکتوبر 2025 کو موزمبیق کے شہر ماپوٹو میں بندرگاہ کا دورہ کیا، اور دوست ممالک کے ساتھ بحری تعاون کو فروغ دینے کے لیے بھارت کی عہدبستگی کو اجاگر کیا۔ یہ دورہ آئی سی جی کی آپریشنل رسائی اور حکومت کی ساگر (خطے میں سبھی کے لیے تحفظ اور ترقی) تصوریت کے تحت علاقائی استحکام اور شراکت داری کے ایک وسیلے کے طور پر  آئی سی جی کے کردار پر روشنی ڈالتا ہے۔

ہندوستان کی انسانی ہمدردی پر مبنی رسائی کے ایک حصے کے طور پر، آئی سی جی ایس سچیت 20 میٹرک ٹن انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نجات (ایچ اے ڈی آر) کا سامان لے کر جا رہا ہے، جس میں میڈیکل اسٹورز اور ادویات، جسے موزمبیق کے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ اس پہل  قدمی سے موزمبیق کی صحت عامہ اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔

ماپوٹو میں اپنے قیام کے دوران، جہاز کا عملہ موزمبیق کی بحری ایجنسیوں کے ساتھ پیشہ ورانہ تبادلوں کے ایک سلسلے کے ذریعے مشغول رہے گا جس میں بحری کثافت ردعمل(ایم پی آر)، سمندری تلاش اور بچاؤ(ایم – ایس اے آر) اور سمندری قوانین کے نفاذ پر توجہ دی جائے گی۔ سرگرمیوں میں دورے، بورڈ، تلاشی اور ضبطی(وی بی ایس ایس) آپریشنز، آلودگی سے نمٹنے کی مشقیں، مشترکہ ثقافتی تقریبات اور دوستانہ کھیل کود کے مقابلے جیسی مصروفیات شامل ہیں جن کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنا ہے۔

پیشہ ورانہ مصروفیات کے علاوہ، آئی سی جی ایس کا عملہ، این سی سی کیڈٹس اور آسام رائفلز کے اہلکاروں کے ساتھ، مقامی نوجوانوں کے گروپوں کے ساتھ مل کر ساحل سمندر کی صفائی اور سمندری بیداری کے پروگرام جیسے کمیونٹی اقدامات میں حصہ لے گا۔ یہ کوششیں حکومت ہند کے پونیت ساگر ابھیان کا حصہ ہیں، جو کہ سمندری آلودگی سے نمٹنے اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے کے لیے ایک قومی مہم ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:7440


(Release ID: 2177910) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी