یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی مسلح پولیس فورسز (اسسٹنٹ کمانڈنٹ) امتحان، 2025

प्रविष्टि तिथि: 10 OCT 2025 6:14PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 3 اگست، 2025 کو منعقد کیے گئے سی اے پی ایف  (اے سی)  امتحان 2025 کے تحریری حصے کے نتیجے کی بنیاد پر درج ذیل رول نمبر والے امیدوار جسمانی معیار کے ٹیسٹ/ جسمانی کارکردگی کے ٹیسٹ کے لیے اہل قرار پائے ہیں۔

2۔ یہ امیدوار مشروط طور پر اہل ہیں، بشرطیکہ ہر لحاظ سے ان کی اہلیت ثابت ہو جائے۔ امیدواروں کو شخصی ٹیسٹ کے وقت اپنی اہلیت/ ریزرویشن کے دعووں کے ثبوت کے طور پر اصل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوں گے، جیسے عمر، تعلیمی قابلیت، برادری، اقتصادی طور پر کمزور طبقہ اور دیگر دستاویزات۔ لہٰذا انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ یہ تمام دستاویزات اپنے پاس تیار رکھیں۔ وہ امیدوار جو ریزرویشن/ چھوٹ کے فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں، جیسے ایس سی/ ایس ٹی/ او بی سی/ ای ڈبلیو ایس/ سابق فوجی وغیرہ، انہیں بھی اس امتحان کی درخواست کی آخری تاریخ یعنی 25.03.2025 تک جاری شدہ اصل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوں گے۔

3۔ کمیشن تحریری حصے کے نتیجے کے اعلان کی تاریخ سے 15 (پندرہ) دن کا وقت فراہم کرے گا تاکہ وہ امیدوار جو جسمانی معیار کے ٹیسٹ/ جسمانی کارکردگی کے ٹیسٹ کے لیے اہل قرار پائے ہیں، اپنی تفصیلات/ تعلیمی قابلیت کی حیثیت (زیرِ تعلیم یا فارغ التحصیل) کو اپ ڈیٹ کر سکیں اور مطلوبہ اہلیتی امتحان میں کامیابی کا ثبوت مقررہ ماڈیول/ پورٹل پر پیش یا اپ لوڈ کر سکیں۔ بصورتِ دیگر، ایسے امیدواروں کو انٹرویو/ شخصی ٹیسٹ میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کی امیدواری منسوخ کر دی جائے گی۔

اس مدت کے دوران، تمام امیدوار جو جسمانی معیار کے ٹیسٹ/ جسمانی کارکردگی کے ٹیسٹ کے لیے اہل قرار پائے ہیں، کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ اپنے خط و کتابت/ مستقل ڈاک کا پتہ، اعلیٰ تعلیمی قابلیت، مختلف شعبوں میں کامیابیاں (اگر کوئی ہوں)، ملازمت کی تفصیلات/ سروس کا تجربہ، پہلے منعقدہ مرکزی مسلح پولیس فورسز (اسسٹنٹ کمانڈنٹ) امتحانات کی بنیاد پر مختص کی گئی سروس/ فورس کی تفصیلات (اگر کوئی ہوں)، اور موجودہ امتحان کے لیے فورسز کی ترجیحات کو اپ ڈیٹ کر سکیں۔ اس مدت میں اپ ڈیٹ کی جانے والی تفصیلات کو حتمی تصور کیا جائے گا اور کسی بھی دوسرے طریقے سے موصول ہونے والی ان شعبوں میں تبدیلی کی کوئی درخواست قابل غور نہیں ہوگی۔

4۔ انڈو تبت بارڈر پولیس (وزارت داخلہ کی نامزد کردہ نوڈل اتھارٹی) امیدواروں کو ان کے زیرِ اہتمام منعقد کیے جانے والے جسمانی معیار کے ٹیسٹ/ جسمانی کارکردگی کے ٹیسٹ (پی ای ٹی) کی تاریخ، وقت اور مقام سے آگاہ کرے گی۔ پی ایس ٹی/پی ای ٹی کے انعقاد سے متعلق اطلاع نوڈل فورس (آئی ٹی بی پی) اپنی بھرتی ویب سائٹ recruitment.itbpolice.nic.in پر اپ لوڈ کرے گی۔ ای-ایڈمٹ کارڈ مذکورہ نوڈل فورس کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن جاری کیے جائیں گے اور امیدواروں کو ان کے رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی پر بھی اطلاع بھیجی جائے گی۔ امیدواروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ نوڈل فورس کی ویب سائٹ اور اپنے ای میل باکس بشمول اسپام فولڈر کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔ اگر کسی امیدوار کو مقررہ وقت میں جسمانی معیار کے ٹیسٹ/ جسمانی کارکردگی کے ٹیسٹ (پی ای ٹی) کے لیے ای-ایڈمٹ کارڈ موصول/ ڈاؤن لوڈ نہ ہو سکے، تو وہ بر وقت رابطہ کاری کی سہولت کے لیے ہیڈکوارٹر، ڈی جی، انڈو تبت بارڈر پولیس سے ٹیلیفون نمبر 011-24369482/ 011-24369483 اور ای میل comdtrect@itbp.gov.in پر، نیز یو پی ایس سی سے خط یا فیکس کے ذریعے فوراً رابطہ کرے۔

5۔ جو امیدوار جسمانی معیار کے ٹیسٹ/ جسمانی کارکردگی کے ٹیسٹ کے لیے اہل قرار پائیں گے، انہیں نوڈل اتھارٹی یعنی آئی ٹی بی پی کی جانب سے پی ایس ٹی/پی ای ٹی میں شرکت کے لیے ای-ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ امیدواروں کو پی ایس ٹی/پی ای ٹی میں شرکت کے لیے مقررہ مراکز پر اپنا ای-ایڈمٹ کارڈ، حتمی طور پر جمع شدہ ڈی اے ایف کی ہارڈ کاپی، اور اپنی تصویری شناخت مثلاً آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، ووٹر آئی کارڈ وغیرہ ساتھ لے کر پیش کرنا ہوگا۔

6۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر ان کے پتے میں کوئی تبدیلی ہو تو فوراً ہیڈکوارٹر، ڈی جی، انڈو تبت بارڈر پولیس، بلاک نمبر 2، سی جی او کمپلیکس، لوہڈی روڈ، نئی دہلی-110003 کو مطلع کریں یا ٹیلیفون نمبر 011-24369482/ 011-24369483 اور ای میل comdtrect@itbp.gov.in پر رابطہ کریں، نیز یو پی ایس سی کو خط یا فیکس کے ذریعے فوراً اطلاع دیں، تاکہ ان تک مواصلات کی بروقت ترسیل میں سہولت ہو سکے۔

7۔ جن امیدواروں نے اہلیت حاصل نہیں کی، اُن سب کے مارک شیٹس کمیشن کی ویب سائٹ پر حتمی نتیجہ (شخصی ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد) شائع ہونے کے بعد اپ لوڈ کر دی جائیں گی اور 30 دن کی مدت تک ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گی۔

8۔ امیدوار اپنے رول نمبر اور تاریخِ پیدائش درج کرنے کے بعد اپنی مارک شیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، یو پی ایس سی مخصوص درخواست موصول ہونے پر، جس کے ساتھ خود کا پتہ لکھا ہوا اور ڈاک ٹکٹ لگا ہوا لفافہ منسلک ہو، امیدواروں کو مارک شیٹ کی طباعت شدہ/ ہارڈ کاپی جاری کرے گا۔ جو امیدوار اپنی مارک شیٹ کی طباعت شدہ/ ہارڈ کاپیاں حاصل کرنا چاہتے ہوں، انہیں کمیشن کی ویب سائٹ پر مارکس کی نمائش کے تیس دن کے اندر اندر درخواست دینا ہوگی؛ اس مدت کے بعد موصول ہونے والی ایسی درخواستیں قابلِ غور نہیں ہوں گی۔

9۔ یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں ایک سہولیتی کاؤنٹر قائم ہے۔ امیدوار اپنے امتحانات/ نتائج کے بارے میں کسی بھی معلومات/ وضاحت کے لیے کاری دنوں میں صبح 10:00 بجے سے شام 5:00 بجے کے درمیان بذات خود یا ٹیلیفون نمبر (011) 23385271/23381125/23098543 پر اس کاؤنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یو پی ایس سے کیمپس میں موبائل فون استعمال کرنا ممنوع ہے۔

 

نتیجہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں:-

*********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 7410


(रिलीज़ आईडी: 2177571) आगंतुक पटल : 22
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी