کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم عزت مآب دیمتری نکولاوِچ پیٹروشیف سے ملاقات کی
प्रविष्टि तिथि:
26 SEP 2025 9:47PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود ، کیمیکلز و کھادوں کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے 25 ستمبر ، 2025 ء کو روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم عزت مآب جناب دیمتری نکولاوِچ پیٹروشیف سے نئی دلّی کے نرمان بھون میں باہمی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں روسی وفد میں اعلیٰ حکام اور کھاد کی معروف کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔

بھارت کی جانب سے کھاد، کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے محکمے، وزارت خارجہ کے سینئر افسران اور بڑی کھاد کمپنیوں کے سی ایم ڈی/ایم ڈی نے بھی اس بات چیت میں حصہ لیا ۔
LZGF.jpeg)
اس میٹنگ میں کھاد، کیمیکلز، دواسازی، صحت کی دیکھ بھال اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں سے متعلق وسیع تر امور پر غور خوض کیا گیا ۔ دونوں فریقوں نے تعاون میں اضافہ کرنے، سپلائی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور مشترکہ اقدامات اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ میٹنگ بھارت -روس اہمیت کی حامل شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے، جس میں دونوں ممالک نے کھاد، کیمیکلز، دواسازی اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں تعاون میں مزید اضافہ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
KGS6.jpeg)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ش م۔ ع ا )
U. No.7395
(रिलीज़ आईडी: 2177505)
आगंतुक पटल : 19