وزارت دفاع
رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ نے ممبئی میں برطانیہ کے وزیر مملکت برائے دفاع جناب ورنن کوکر سے ملاقات کی
प्रविष्टि तिथि:
10 OCT 2025 3:46PM by PIB Delhi
رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ نے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے دفاع (اور وزیر برائے ہاؤس آف لارڈز) جناب ورنن کوکر سے ممبئی میں دو طرفہ ملاقات کی۔ یہ میٹنگ برطانوی کریئر اسٹرائیک گروپ ( سی ایس جی) کے دورۂ بھارت کے موقع پر منعقد ہوئی۔
میٹنگ کے دوران دونوں فریقین نے جاری دفاعی روابط کا جائزہ لیا اور بھارت اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ رکشا راجیہ منتری نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ برطانوی سی ایس جی ، جس کی قیادت پرنس آف ویلز کر رہے ہیں، نے بھارتی بحریہ کے ساتھ مغربی ساحل پر دو طرفہ بحری مشق ‘‘کونکن-25’’ کا سمندری مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ فی الوقت سی ایس جی ممبئی اور گوا میں بندرگاہی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ نے اس بات پر زور دیا کہ اس نوعیت کی عملی مشقیں اور اشتراک دونوں بحری افواج کے آپریشنل فلسفوں کی باہمی سمجھ کو فروغ دیتی ہیں اور باہمی عملیت (انٹرآوپریبلیٹی) کو مضبوط بناتی ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور بھارت کی دفاعی پیداوار کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور دیسی نظاموں کی ترقی پر گفتگو کی، جو ‘‘آتم نربھرتا’’ کے وژن کو تقویت دے رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی دفاعی سپلائی چینز میں تعاون اور مواقع سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے ہند و بحرالکاہل اور بحرِ ہند کے خطے میں سمندری تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو بھی دہرایا تاکہ آزادیٔ جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے آزاد، کھلے اور قواعد و ضوابط پر مبنی عالمی نظام کی حمایت کی جا سکے۔
دونوں فریقین نے ایک مضبوط، کثیرجہتی اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا، جو بھارت-برطانیہ جامع تزویراتی شراکت داری اور ‘‘انڈیا-یو کے وژن 2035’’ کی روشنی میں آگے بڑھ رہی ہے ،جو جولائی 2025 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے برطانیہ کے دورے کے دوران منظور کی گئی تھی۔
*********
ش ح۔ش ت ۔م الف
U. No-7392
(रिलीज़ आईडी: 2177501)
आगंतुक पटल : 26