مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے آئی ایم سی کے 25ویں ایوارڈ تقریب میں کاروباری رہنماؤں سے جدت، تعاون اور بامقصد قیادت کی اپیل کی
مرکزی وزیر مملکت نے ہندوستان کے کاروباری لیڈروں پر زور دیا کہ وہ عمدگی کی تلاش میں اپنی انتھک کوششیں جاری رکھیں
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے کہا کہ‘‘ ہمیشہ جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور ہمیشہ کچھ نیا تعمیر کرتے رہیں ۔ میں خود انحصار ہندوستان کے معماروں کو دیکھ رہا ہوں’’
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے آئی ایم سی ایوارڈ جیتنے والوں کو اعزاز سے نوازا
Posted On:
10 OCT 2025 4:44PM by PIB Delhi
انڈیا موبائل کانگریس کے کامیابی کے ساتھ تیسرے دن کے اختتام کے موقع پر مواصلات اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے آج یشو بھومی میں منعقدہ ایک تقریب میں آئی ایم سی ایوارڈ جیتنے والوں کو اعزاز سے نوازا۔
آئی ایم سی کے 25ویں ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے ہندوستان کی کاروباری برادری سے جدت، تعاون اور مقصد پر مبنی رہنمائی کے ذریعے ملک کی اقتصادی تبدیلی کی قیادت کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے ہندوستان کی نمایاں پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک تیزی سے ڈیجیٹل اپنانے اور تکنیکی تبدیلی کے درمیان ایک ‘‘غیر معمولی موڑ’’ پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا ہندوستان پچھلے پانچ سال کے ہندوستان جیسا نہیں رہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انٹرپرائزز اب جدت، پائیداری اور عالمی باہمی انحصار کے دور میں کام کر رہے ہیں۔
مستقبل کے لیے ایک روڈ میپ پیش کرتے ہوئے، ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے کاروباروں پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت کو اپنائیں، تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کریں اور تجربات کی حوصلہ افزائی کرنے والی ثقافتوں کو فروغ دیں۔ انہوں نے اسٹارٹ اپس کے ساتھ تعاون، ایم ایس ایم ای کے لئے رہنمائی اور حکومتی اقدامات کے ساتھ یہ کہتے ہوئے کہ ‘‘مستقبل ماحولیاتی نظام کا ہے، اجارہ داریوں کا نہیں’’ صف بندی کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ منافع کو مقصد کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ‘‘ ای ایس جی ایک تعمیل چیک باکس نہیں ہے، بلکہ 21ویں صدی کے کاروبار کا سماجی معاہدہ ہے۔’’
ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے ان کی پہچان کو ایک اعزاز اور ذمہ داری دونوں کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘یہ ایوارڈز کوئی منزل نہیں، بلکہ مستقبل کے لیے آگے بڑھنے کا وسیلہ ہیں۔ یہ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ بڑی کامیابی کے ساتھ ملازمین، کمیونٹیز اور قوم کے تئیں بڑی ذمہ داریاں بھی آتی ہیں۔’’
انہوں نے ان لوگوں کے کاروباری جذبے کی تعریف کی جنہوں نے اپنا کاروبار شروع کرنے کی ہمت کی اور سامعین کو یاد دلایا کہ ‘‘97 فیصد لوگ جو کہتے ہیں کہ وہ کمپنی شروع کریں گے، کبھی بھی رجسٹر نہیں کرتے، لیکن آپ نے ایسا کیا۔’’
اپنے خطاب کے اختتام پر مرکزی وزیر مملکت نے ہندوستان کے کاروباری رہنماؤں سے کہا کہ وہ بہترین کارکردگی کے حصول میں اپنی انتھک کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا، ‘‘بھوکے رہو لیکن تعمیری کام کرتے رہو۔ میں خود انحصار ہندوستان کے معماروں کو دیکھ رہا ہوں۔’’ انہوں نے ایک ایسے مستقبل کا تصور کیا جہاں ‘میڈ ان انڈیا’ معیار، اختراع اور عالمی عمدگی کا مترادف بن جائے۔

BNHI.JPG)
SONT.JPG)
I52A.JPG)
8HR6.JPG)
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ن
U.NO.7396
(Release ID: 2177486)
Visitor Counter : 9