PIB Headquarters
وراثت سے ترقی تک: جی ایس ٹی کی شرحوں میں اصلاحات سے جموں و کشمیر کی معیشت کو فروغ
प्रविष्टि तिथि:
03 OCT 2025 6:43PM by PIB Delhi
کلیدی نکات
- جی ایس ٹی کی شرح میں 12 فیصد سے 5 فیصد تک کمی جموں و کشمیر کے دستکاری، زراعت، سیاحت اور مخصوص مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
- ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھتے ہوئے جی آئی ٹیگ شدہ پشمینہ شال ، ڈوگرہ چیز ، اور بسوہلی پینٹنگز سمیت ورثے کی مصنوعات اب ملکی اور عالمی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہیں ۔
- جموں و کشمیر بھارت کے بادام کی پیداوار میں 91 فیصد سے زائد حصہ دیتا ہے، اور اس کے پیکجنگ صنعت کو جی ایس ٹی کی شرح میں 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے سے فائدہ ہوا ہے۔
تعارف
جموں کے دھوپ سے بھرے میدانی علاقوں سے لے کرکشمیر کی برف سے ڈھکی چوٹیوں تک، جموں و کشمیر میں اصلاحات کی ہوا چل رہی ہے۔ جی ایس ٹی میں کیے گئے نئے تبدیلیاں صرف پالیسی کے طور پر نہیں آئیں، بلکہ ضروری اشیاء پر ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے، مانگ میں اضافہ کرنے اور اس پہاڑی و دشوار گزار ہمالیائی علاقے میں ترقی اور روزگار کے نئے مواقع کے دروازے کھولنے کے وعدے کے طور پر آئیں ہیں۔
بھارت کے سب سے شمالی مرکزی زیر انتظام علاقے کے لیے، اس سے زیادہ موزوں وقت اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ یہ اصلاحات جموں و کشمیر کی وسیع خواہشات صنعتی تنوع، سیاحت کو فروغ دینا اور دیہی زندگی کی بہتری کے ساتھ بخوبی ہم آہنگ ہیں۔ زرعی زمین کی دھڑکن قائم ہے، جبکہ ہنرکاری کی لازوال فنکاری ،لکڑی کی نقاشی، پیپر-میشی، قالین، شال اور کشیدہ کاری اس کی ثقافتی اور اقتصادی شناخت کو مسلسل برقرار رکھتی ہے۔ صرف قالین ہی وادی میں قیمتی زرمبادلہ لاتے ہیں ۔
اب، کم جی ایس ٹی شرحوں کے ساتھ ان شعبوں میں نئی جان ڈال کر، روشن وعدوں کے تحت مقامی دستکاری کو زیادہ مسابقتی بنایا گیا ہے، بازاروں کو وسعت ملی ہے، برآمدات مضبوط ہوئی ہیں اور روزگار میں بہتری آئی ہے۔ ہر گاؤں اور ہر بازار میں، یہ اصلاحات مطابقت اور خوشحالی کو ایک ساتھ جوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ اس سے یہ بھی یقینی بنتا ہے کہ جموں و کشمیر کی شناخت نہ صرف اپنے قدرتی مناظر میں بلکہ اس کی نئی اقتصادی راہ میں بھی روشن ہے۔
ہینڈلوم اور دستکاری
دستکاری طویل عرصے سے جموں و کشمیر کی معیشت کی روح رہی ہے۔ محنت کش، روایات میں جڑے ہوئے، اور بڑے پیمانے پر روزگار کا وسیلہ بھی ہیں۔ کشیدہ کاری، شالیں، پیپر ماشے، لکڑی کی نقش کاری، زیورات سے لے کر ریشمی قالین تک ،یہ تخلیقات نہ صرف ثقافتی شناخت کو برقرار رکھتی ہیں بلکہ بین الاقوامی منڈیوں میں بھی مضبوط قدم جمانے کے ساتھ قیمتی زرمبادلہ حاصل کرتی ہیں ۔
ہینڈ لوم اس روایت کی تکمیل کرتے ہیں، جو پشمینہ، رفّل، ریشمی ساڑیاں اور عمدہ سوتی کپڑے بُننے کے لیے مشہور ہے۔ یہ دونوں شعبے یہاں کے سماجی و اقتصادی دھانچے میں گہرائی سے جڑے ہوئے ہیں اور میراث و فنون کے عالمی مرکز کے طور پر جموں و کشمیر کے کردار کو مضبوط کرتے ہوئے روزگار کے ذرائع برقرار رکھنے میں اہمیت رکھتے ہیں۔ ہینٖڈلوم اور دستکاری کے شعبے کاریگروں اور حاشیے پر رہنے والے مزدوروں سمیت 3.5 لاکھ سے زائد افراد کو براہِ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کرتے ہیں۔ خاص طور پر، ان روزگاروں میں خواتین کی شراکت تقریباً 45 فیصد ہے۔
جی ایس ٹی کی شرحوں میں اصلاح کے ساتھ، اس شعبے پر اب صرف 5 فیصد جی ایس ٹی عائد ہے، جو 12 فیصد سے کم ہے۔ یہ پشمینہ شالوں اور قالین جیسے مشہور مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی دونوں بازاروں میں زیادہ اقتصادی اور مسابقتی بناتا ہے۔ لاگت میں کمی کے ذریعے، پوری وادی کشمیر کو بڑھتی ہوئی مانگ، فروخت میں اضافہ اور برآمدات سے فائدہ ہو سکتا ہے، جس سے ان کاریگروں اور بُنکروں براہِ راست فائدہ پہنچے گا، جن کی روزگار کا انحصار انہی دستکاری پر ہے۔

پیپر ماشے اور ویلو وِکر کی مصنوعات
وِکر وِلو دستکاری جموں و کشمیر کی ایک نمایاں خصوصیت ہے، جس میں وِکر وِلو، ایک کثیر الاستعمال اور پائیدار مواد، کو روایتی تکنیکوں کے ذریعے مختلف مصنوعات بنانے کے لیے ماہر کاریگر بُنائی کرتے ہیں۔ جی ایس ٹی میں چھوٹ سے اسے فائدہ ہوا ہے، شرحیں 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دی گئی ہیں۔ اس میں چھوٹے تاجروں کے لیے آسان رجسٹریشن اور تعمیل کی ضروریات کو کم کرنا بھی شامل ہے۔ اسی طرح، کشمیر کے سب سے مشہور ہنروں میں سے ایک اور جی آئی ٹیگ یافتہ روایتی صنعت پیپر ماشے بھی ایسے وقت میں اسی طرح کی تبدیلیوں کا خیرمقدم کرتی ہے جب اسے مشین سے بنے متبادل مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مسابقت کا سامنا ہے۔ سری نگر، بڈگام اور گنڈربل جیسے اہم دستکاری گروپ جی ایس ٹی میں کمی سے نمایاں فائدہ اٹھائیں گے، جو مسابقت کو فروغ دیتی ہے، کاریگروں کی روزگار کو سہارا دیتی ہے اور ان منفرد ثقافتی صنعتوں کو قائم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
کانی شال (جی آئی پشمینہ شال)
وادی کشمیر، خاص طور پر کنیہاما میں، تقریباً 5,000 بُنکر جی آئی ٹیگ یافتہ اعلیٰ معیار کی پشمینہ شالیں تیار کرتے ہیں۔ جی ایس ٹی کی شرح کو 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنے سے یہ شالیں زیادہ سستی ہو جاتی ہیں، جس سے روزگار کی حفاظت ہوتی ہے اور مشین سے بنی نقلوں کے مقابلے میں مانگ، برآمدات اور مسابقت کو فروغ ملتا ہے، ساتھ ہی کشمیر کی مشہور ثقافتی میراث بھی محفوظ رہتی ہے۔
بسوہلی پینٹنگ
بنیادی طور پر کتھوا ضلع کے بسوہلی میں تیار ہونے والی جی آئی ٹیگ یافتہ بسوہلی پینٹنگ میں تقریباً 500 مقامی فنکار کام کرتے ہیں اور اسے اکثر رنگوں میں شاعری کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ جی ایس ٹی کی شرح کو 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنے سے یہ پینٹنگ زیادہ سستی اور مارکیٹ کے قابل ہو جائیں گی، جس سے وسیع پیمانے پر مانگ کو فروغ ملے گا اور کاریگروں کے روزگار کو سہارا ملے گا۔ اس چھوٹ سے سستی نقول کے مقابلے میں مسابقت بڑھتی ہے، ثقافتی تحفظ مضبوط ہوتا ہے اور ملکی و عالمی بازاروں میں اس منفرد فن کو فروغ دینے کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
اخروٹ کی لکڑی اور کرین کی لکڑی کی مصنوعات
اخروٹ اور کرین کی لکڑی کی دستکاری کشمیر کی بڑھئی کاری کی روایت کا لازمی حصہ ہیں۔ اس پر جی ایس ٹی کی شرح 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ بدگام اور سری نگر جیسے اضلاع میں اس کی نمایاں حیثیت رہی ہے۔ اس اصلاح سے لاگت کم ہو کر مصنوعات زیادہ اقتصادی اور مسابقتی بن جاتی ہیں، جس سے دیہی کاریگروں کو سہارا ملتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس کمی سے ملکی بازار میں فروخت بڑھتی ہے، برآمدات کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور کاریگروں کے لیے بہتر آمدنی یقینی بناتے ہوئے سیاحوں کی خریداری میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ روایتی ہنر کو برقرار رکھنے میں بھی مددگار ہے اور اس مہارت کو محفوظ رکھتا ہے جو کشمیر کے ثقافتی اور اقتصادی دھانچے کا اہم جزو ہے۔
زراعت/باغبانی
جموں و کشمیر کے انتناگ، کپواڑہ، کلگام اور بدگام میں اخروٹ کی کاشت ایک اہم معاشی کردار ادا کرتی ہے، جو سالانہ تقریباً 120 کروڑ روپے کا کاروبار پیدا کرتی ہے اور تقریباً 10,000 افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے۔ جی ایس ٹی کی شرح کو 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنے سے کشمیری اخروٹ ملکی اور بین الاقوامی دونوں بازاروں میں زیادہ اقتصادی اور مسابقتی ہو گئے ہیں، جس سے کسانوں کے لیے بڑھتی ہوئی مانگ اور بہتر قیمتیں ممکن بنائی جا سکتی ہیں۔ یہ نہ صرف دیہی روزگار کو مضبوط کرتا ہے بلکہ برآمدات کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتا ہے، جس سے تازہ ترین جی ایس ٹی کمی جموں و کشمیر کے سب سے قیمتی زرعی شعبوں میں ترقی کو برقرار رکھنے طرف ایک نتیجہ خیز قدم ہے ۔

کشمیری بادام کی پیکیجنگ
جموں و کشمیر ہندوستان کی بادام کی پیداوار کا 91فیصد سے زائد حصہ رکھتا ہے ، جس میں مینوفیکچرنگ اور پروسیسنگ کے مراکز پورے کشمیر کے علاقے میں مرکوز ہیں ۔ اکیلے یہ شعبہ تقریبا 5,500 لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے ، جو اسے مقامی معیشت کا ایک اہم ستون بناتا ہے ۔ کشمیری بادام کی پیکیجنگ انڈسٹری خاص طور پر جی ایس ٹی میں نمایاں کمی سے فائدہ اٹھاتی ہے-جو 12فیصد سے کم ہو کر صرف 5فیصد رہ گئی ہے ۔
یہ ٹیکس ریلیف نہ صرف پیداوار اور پیکیجنگ کی لاگت کو کم کرے گا بلکہ کشمیری باداموں کو گھریلو اور برآمدی منڈیوں میں قیمت کے مقابلے میں زیادہ مسابقتی بنائے گا ۔ اس کمی سے مانگ اور فروخت کے حجم کو بڑھانے ، ریاست کے اندر زیادہ ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ افزائی کرنے اور کسانوں اور پروسیسرز کے لیے منافع کے مارجن کو یکساں طور پر بڑھانے میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔
سیاحت اور ہوٹل کے کرایے
جموں کے مشہور مندروں سے لے کر وادی کشمیر کی جھیلوں اور باغات تک، جموں و کشمیر کی قدرتی خوبصورتی اسے عالمی سطح پر ایک اعلیٰ سیاحتی مقام بناتی ہے۔ یہ خطہ 70ہزارسے زائد روزگار فراہم کرتا ہے اور ریاست کے مجموعی داخلی پیداوار میں تقریباً 15 فیصد کا حصہ ڈالتا ہے۔ سال 2023 کے دوران سیاحوں کی آمد 2.1 کروڑ سے بڑھ کر سال 2024 میں 2.3 کروڑ ہو گئی ہے۔
سیاحت اور ہوٹل کے کرایوں پر جی ایس ٹی کو 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنے سے 7,500 روپے تک کے قیام کے لیے سفر زیادہ سستا ہو جائے گا، ہوٹل کی بکنگ میں اضافہ ہوگا، طویل قیام کی حوصلہ افزائی ہوگی، مقامی کاروباروں کے لیے آمدنی بڑھے گی اور اس خطے میں روزگار کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

ادھم پور کالاڈی (ڈوگرا چیز)
ادھم پور ضلع کی ایک نمایاں خصوصیت اور جی آئی ٹیگ یافتہ مصنوعات دوگرا پنیر ہے۔ یہ مصنوعات اپنی منفرد ساخت اور ذائقے کے لیے مشہور ہے، جو اسے جموں و کشمیر کی بھرپور پکوان کی وراثت کی علامت بناتی ہے۔ جی ایس ٹی کی شرح کو 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنے سے مقامی ڈیری پروڈیوسرز اور چھوٹے پیمانے پر پنیر بنانے والوں کو پیداوار کی کم لاگت، بہتر منافع اور ملکی و مخصوص برآمدی بازاروں دونوں میں بڑھتی ہوئی مسابقت سے فائدہ ہوگا۔ یہ ٹیکس چھوٹ زیادہ پیداوار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، روزگار کا سہارا فراہم کرتی ہے اور مقامی ڈیری معیشت کو مستحکم کرتی ہے۔ اس سے یہ یقینی بنتا ہے کہ دوگرا پنیر جیسے روایتی مصنوعات دیہی روزگار کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کرتے رہیں۔

نتیجہ
جموں و کشمیر میں دستکاری ، زراعت ، سیاحت اور مقامی خصوصیات میں جی ایس ٹی میں 12فیصدسے 5فیصد تک کی کمی مسابقت کو فروغ دے رہی ہے، لاگت کم ہو رہی ہے اور بازاروں میں وسعت آ رہی ہے۔ یہ چھوٹ کاریگروں اور کسانوں کی روزگار کو مضبوط کرتی ہے، برآمدات کو فروغ دیتی ہے اور روزگار کے مواقع بڑھاتی ہے، جس سے خطے کی مالا مال وراثت کو محفوظ رکھتے ہوئے پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
حوالہ جات
dohh.jk.gov.in/
https://dohh.jk.gov.in/products-papier-machie.htm
india.gov.in
https://v2.india.gov.in/explore-india/odop/details/wicker-willow
industriescommerce.jk.gov.in
https://industriescommerce.jk.gov.in/hdd.html
IBEF
https://ibef.org/states/jammu-kashmir
indiawris.gov.in
https://indiawris.gov.in/wiki/doku.php?id=jammu_and_kashmir#:~:text=Agriculture%20is%20the%20mainstay%20of,of%20this%20state%20supports%20horticulture.
Click here to see in PDF
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔م ش)
U. No.7304
(रिलीज़ आईडी: 2177258)
आगंतुक पटल : 25