وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

پی سی آئی ایم اینڈ ایچ نے راشٹریہ کرمیوگی جن سیوا پروگرام (مرحلہ دوم) کے تحت افسران کے لیے صلاحیت سازی کی ایک روزہ تربیت کا انعقاد کیا

Posted On: 09 OCT 2025 8:34PM by PIB Delhi

فارماکوپیا کمیشن فار انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی (پی سی آئی ایم اینڈ ایچ) نے راشٹریہ کرم یوگی جن سیوا پروگرام کے فیز 2 کے تحت پی سی آئی ایم اینڈ ایچ اور ڈی ایس آئی آر-سی سی آر یو ایم، غازی آباد کے افسران اور عملے کے لیے ایک روزہ صلاحیت سازی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس تربیت کا افتتاح ڈاکٹر رمن موہن سنگھ، ڈائریکٹر، پی سی آئی ایم اینڈ ایچ نے کیا، اور یہ مشن کرم یوگی فریم ورک کے تحت عوامی خدمت میں بہترین کارکردگی اور جواب دہی کو فروغ دینے کی قومی کوشش کا حصہ ہے۔

تربیت میں کرم یوگی کوچز — ڈاکٹر ایس سی ورما، پی ایس او (کیمسٹری)، پی سی آئی ایم اینڈ ایچ، اور ڈاکٹر اسماء ستار، انچارج، ڈی ایس آر آئی — شامل تھے۔ آئی جی او ٹی کرم یوگی ڈیجیٹل لرننگ پہل کے ذریعے فراہم کیے جانے والے اس پروگرام کا مقصد اسٹرکچرڈ لرننگ ماڈیولز، نالج اپ گریڈیشن اور انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے سرکاری اہلکاروں کو مضبوط بنانا ہے۔

مشن کرم یوگی اور راشٹریہ کرم یوگی جن سیوا پروگرام، حکمرانی کو تبدیل کرنے اور سرکاری ملازمین میں ’سیوا بھاو‘ (خدمت کا جذبہ) پیدا کرنے کے اقدامات ہیں۔ آئی جی او ٹی کرم یوگی ڈیجیٹل پلیٹ فارم، سرکاری ملازمین کے لیے مسلسل پیشہ ورانہ ترقی فراہم کرتا ہے، شہریوں پر مرکوز نقطہ نظر کو فروغ دیتا ہے، اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اہلکار قابلیت اور اخلاقی اقدار، دونوں میں تازہ ترین رہیں۔

تربیت میں شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صلاحیت سازی کی جاری ضرورت پر زور دیا گیا۔ شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ سیشن سے حاصل کردہ سیکھ کو اپنے پیشہ ورانہ کرداروں میں ضم کریں، اور مشن کے مقاصد کو — جوابدہی، پیشہ ورانہ مہارت، اور عوامی خدمت کے مؤثر معیارات — کے لیے آگے بڑھائیں۔

یہ پہل، صلاحیت سازی کمیشن کے وژن کے مطابق ہے اور ایک ہنر مند، ذمہ دار اور مستقبل کے لیے تیار عوامی افرادی قوت کی ترقی کے لیے پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ شرکاء نے فراہم کردہ ٹولز اور بصیرت کے لیے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، اور پیشہ ورانہ ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

 

***

UR-7352

(ش ح۔اس ک  )


(Release ID: 2177076) Visitor Counter : 19
Read this release in: English , हिन्दी