لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر 5 سے 12 اکتوبر 2025 تک منعقد ہونے والی 68ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس (سی پی سی) کے لیے بارباڈوس پہنچ گئے


لوک سبھا اسپیکر آج "ٹیکنالوجی کا  فائدہ اٹھانا: ڈیجیٹل تبدیلیوں کے ذریعے جمہوریت کو مضبوط بنانا اور ڈیجیٹل تقسیم سے نمٹنا" کے موضوع پر ورکشاپ کی صدارت کریں گے

جناب اوم برلا 68 ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس کا موضوع 'دولت مشترکہ: ایک عالمی شراکت دار' ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2025 6:52PM by PIB Delhi

لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا، جو کہ ایک بھارتی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، 5 سے 12 اکتوبر 2025 تک منعقد ہونے والی 68ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس (سی پی سی) میں شرکت کے لیے برج ٹاؤن، بارباڈوس پہنچ گئے ہیں۔ کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس، جو کامن ویلتھ کے مختلف ممالک کے پارلیمانی اراکین کا ایک سب سے بڑا اجتماع ہے، جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، اچھی حکمرانی کو فروغ دینے، اور پارلیمانی سفارت کاری اور تعاون کے ذریعے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خیالات کے تبادلے اور مباحثے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

اپنی آمد پر، اسپیکر جناب اوم برلا کی قیادت میں بھارتی وفد نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

ہندوستانی پارلیمانی وفد میں شامل ہیں: جناب ہری ونش، ڈپٹی چیئرمین، راجیہ سبھا؛ جناب انوراگ شرما، رکن پارلیمنٹ اور سی پی اے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن؛ ڈاکٹر ڈی پورندیشوری، رکن پارلیمنٹ اور سی ڈبلیو پی اسٹیئرنگ کمیٹی کی رکن؛ ڈاکٹر کے سدھاکر، رکن پارلیمنٹ؛ محترمہ ریکھا شرما، رکن پارلیمنٹ؛ ڈاکٹر اجیت مادھوراؤ گوپچڑے، رکن پارلیمنٹ؛ جناب اتپال کمار سنگھ، سیکرٹری جنرل، لوک سبھا؛ اور جناب پی۔ سی۔ موڈی، سیکرٹری جنرل، راجیہ سبھا۔

کانفرنس کے سلسلے میں، اسپیکر جناب اوم برلا آج ایک اہم ورکشاپ کی صدارت کریں گے جس کا موضوع ہے: "ٹیکنالوجی کا استعمالی یا فائدہ اٹھانا: ڈیجیٹل تبدیلیوں کے ذریعے جمہوریت کو مضبوط بنانا اور ڈیجیٹل تقسیم سے نمٹنا۔"

جناب برلا 68ویں سی پی سی کی جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے جس کا موضوع ہے "دی کامن ویلتھ: اے گلوبل پارٹنر"، جس میں وہ بھارت کی جمہوری اقدار، جامع حکمرانی، پارلیمانی شفافیت اور عالمی پارلیمانی تعاون کے لیے عزم کو اجاگر کریں گے۔

ٹویٹر

کانفرنس کے دوران سات موضوعاتی ورکشاپس مختلف عصری مسائل پر منعقد کی جائیں گی۔ ہندوستانی وفد کے ارکان، جن میں بھارت کی 24 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کے 36 صدر شامل ہیں، ان ورکشاپس میں حصہ لیں گے۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والی کانفرنس کے دوران، جناب برلا دیگر کامن ویلتھ ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی منعقد کریں گے تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور پارلیمانی تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

68ویں سی پی سی، جو پارلیمنٹ آف بارباڈوس اور سی پی اے بارباڈوس شاخ کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے، کامن ویلتھ کے 180 سے زائد قومی، ریاستی اور صوبائی قانون ساز اسمبلیوں کے 600 سے زائد مندوبین کو ‘دی کامن ویلتھ – اے گلوبل پارٹنر’ کے تحت یکجا کرتا ہے۔

ہندوستان کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کی کوششوں میں فعال شراکت دار رہا ہے اور پارلیمانی تعاون اور صلاحیت سازی کے ذریعے عالمی جمہوری مکالمے کو مضبوط بنانے میں مسلسل حصہ لے رہا ہے۔

***

UR-7285

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2176597) وزیٹر کاؤنٹر : 25
یہ ریلیز پڑھیں: Telugu , English , हिन्दी