مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر مواصلات جیوترادتیہ سندھیا نے انڈیا موبائل کانگریس 2025 میں اہم نمائشی اسٹال کا دورہ کیا
اے آئی، سائبر سکیورٹی، آئی او ٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور پائیدار ٹیلی کام کے مستقبل کو تشکیل دینے والے صنعت کے رہنماؤں اور موجدین سے تبادلہ خیال کیا
مستقبل کے لیے تیار ٹیلی کام ماحولیاتی نظام کی تعمیر، مقامی اختراع اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کی توثیق کی
प्रविष्टि तिथि:
08 OCT 2025 7:08PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مواصلات جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے آج انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2025 میں یشوبھومی، نئی دہلی میں نمائش کے علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تقویت دینے والی ٹیکنالوجیز اور اختراعات کی ایک متحرک نمائش کا جائزہ لیا۔

وزیر موصوف نے اپنے دورے کا آغاز ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونیکیشن پویلین کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، جس نے ڈیجیٹل انڈیا اور آتم نربھر بھارت کے تحت کلیدی اقدامات پیش کیے تھے۔ انہوں نے 4G اور 5G نیٹ ورک کی توسیع، بھارت نیٹ پروجیکٹ کی پیش رفت، ٹیلی کام اسٹارٹ اپ ایکسلریٹر اور مقامی ٹیلی کام مینوفیکچرنگ اور اختراع کو فروغ دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے ملک بھر میں سستی کنیکٹوٹی، ڈیجیٹل شمولیت اور مضبوط ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو فعال کرنے میں ڈی او ٹی کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر سندھیا نے ڈیجیٹل دھوکہ دہی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کو بڑھانے میں ڈی او ٹی کے سنچار ساتھی پورٹل اور ایپ کی بہت تعریف کی۔

سی ڈاٹ (C-DOT) پویلین میں، وزیر موصوف نے سائنس دانوں اور انجینئروں کے ساتھ بات چیت کی جو 4G، 5G اور سیٹلائٹ کمیونیکیشن میں ابتدائی مرحلے کی 6G ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر تیار کردہ حل کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے تحقیق، اختراعات اور محفوظ ٹیلی کام حل چلانے میں سی ڈاٹ کے کردار کی تعریف کی جو ہندوستان کے خود انحصار ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔

وزیر سندھیا نے مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور گرین ٹیلی کام جیسے جدید ترین شعبوں میں کام کرنے والے صنعت کے رہنماؤں، اسٹارٹ اپ بانیوں اور موجدین سے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس)، ایرکسن، نوکیا، سام سنگ وغیرہ جیسے عالمی ٹیکنالوجی رہنماؤں کے پویلین کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے 5G ڈپلائمنٹ، نیٹ ورک کی جدید کاری، اور اگلی نسل کی ٹیلی کام ٹیکنالوجیز میں ان کے تازہ ترین حلوں کا جائزہ لیا۔ وزیر نے ان کی اختراعی روح اور بھارت کو عالمی ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر آگے بڑھانے میں ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے ڈاکٹر نیرج متل اور دیگر سینئر معززین کے ساتھ مل کر آئی ایم سی 2025 میں تیجس نیٹ ورکس کے اگلی نسل کے اوجس64 کی رونمائی کی۔ اوجس 64 ایک انتہائی ترقی یافتہ 5G میکرو ریڈیو ہے جو 320 واٹ تک آؤٹ پٹ پاور فراہم کرتا ہے، ملٹی گیگا بٹ رفتار اور نمایاں طیفی کارکردگی میں بہتری فراہم کرتا ہے، جبکہ اپنے کاربن فٹ پرنٹ کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔ تیجس نیٹ ورکس کو رونمائی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ”تیجس نیٹ ورکس ایڈوانسڈ وائرلیس کمیونی کیشن میں نئے معیارات قائم کرتا جا رہا ہے اور بھارت کو ان چند ممالک کی صف میں لا رہا ہے جو 5G اور 5G-ایڈوانسڈ نیٹ ورکس کے لیے پیچیدہ میسیو ایم آئی ایم او ریڈیوز ڈیزائن اور تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔“ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی بھارت کی بڑھتی ہوئی انجینئرنگ مہارت اور ڈیپ ٹیک تحقیق و ترقی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے جو ہمارے ملک کی ٹیلی کام پروڈکٹ انوویشن میں عالمی قیادت کی آرزو کو مضبوط بناتی ہے۔
وزیر موصوف نے اسٹارٹ اپ اور موجدین کے لیے ایک پُرجوش ماحولیاتی نظام کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کو نمایاں کیا کہ حکومت جدید حلوں کی سرپرستی اور اے آئی، آئی او ٹی اور پائیدار ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بھارت کی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے صنعت کے رہنماؤں اور اسٹارٹ اپ کے درمیان مزید تعاون کی اپیل کی۔
جیوتی رادتیہ سندھیا نے زور دے کر کہا کہ بھارت کا ٹیلی کام شعبہ ڈیجیٹل معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو اختراع، شمولیت اور بااختیاری کو تقویت دیتا ہے۔ انہوں نے حکومت کے اس عزم کی توثیق کی کہ مقامی صلاحیتوں کی پرورش کی جائے، تعاون کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ایک ایسا مستقبل کے لیے تیار ٹیلی کام ماحولیاتی نظام تعمیر کیا جائے جو بھارت کی تکنیکی طاقت اور امنگوں کا عکاس ہو۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
08-10-2025
U: 7289
(रिलीज़ आईडी: 2176569)
आगंतुक पटल : 20