نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے بھارت رتن لوک نائک شری  جے پرکاش نارائن کو ان کی برسی پر سمویدھان سدن میں خراج عقیدت پیش کیا


لوک نائک جے پرکاش نارائن نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا اور بعد میں عوامی زندگی میں دیانتداری اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے ایک مضبوط حامی کے طور پر ابھرے:  نائب صدر

مجھے انیس سال کی عمر میں ان کے مکمل انقلاب کے نعرے میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ اس میں حصہ لیا:  نائب صدر

Posted On: 08 OCT 2025 4:49PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ ءہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج سمودھان سدن میں بھارت رتن لوک نائک شری جئے پرکاش نارائن کو ان کی برسی پر پھول چڑھائے۔

نائب صدر جمہوریہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں شیئر کیا کہ ایمرجنسی کے دوران، بھارت رتن لوک نائک شری جئے پرکاش نارائن نے آمریت کے خلاف ایک تاریخی عوامی تحریک کی قیادت کی، جس نے 'مکمل انقلاب' کا مطالبہ کیا جس نے لاکھوں لوگوں کو جمہوریت، شہری آزادیوں اور آئینی اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔

جناب  سی پی رادھا کرشنن نے شیئر کیا کہ انہیں انیس سال کی عمر میں بھارت رتن لوک نائک شری جئے پرکاش نارائن کی مکمل انقلاب کے نعرےمیں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا اور اس میں پورے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں ایک اہم کردار ادا کیا اور بعد میں عوامی زندگی میں  لوگوں کو بااختیار بنانے کے ایک مضبوط وکیل کے طور پر ابھرے۔

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج سہ پہر بعد نائب صدر کے انکلیو میں بھارت رتن لوک نائک شری جئے پرکاش نارائن کو خراج عقیدت پیش کیا۔

************

ش ح۔ا م۔ ن ع

 (U: 7266)


(Release ID: 2176434) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil