وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ائیر مارشل ہردیپ بینس نے ہندوستانی فضائیہ کا  ائیر آفیسر انچارج پرسنل کا عہدہ سنبھالیا

प्रविष्टि तिथि: 01 OCT 2025 5:00PM by PIB Delhi

ایئر مارشل ہردیپ بینس نے یکم اکتوبر 2025 کو ایئر آفیسر انچارج پرسنل کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے ایئر مارشل ایس کے ودھاتے سے عہدہ سنبھالا ہے، جو 30 ستمبر-2025 کو انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) سے ملک کے لیے 38 سال کی شاندار خدمات کی تکمیل کے بعد سبکدوش ہوئے تھے۔

ایئر مارشل ہردیپ بینس کو 19 دسمبر1987 کو ہندوستانی فضائیہ کی فلائنگ برانچ کے فائٹر اسٹریم میں کمیشن  دیا گیا تھا۔ وہ ایک بلی ‘اے’ کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں جن کے پاس 5000 گھنٹے سے زیادہ حادثے سے پاک پرواز  کا تجربہ ہے۔ 38 سال پر محیط کریئر میں ایئر مارشل جو نیشنل وار کالج، جنوبی افریقہ اور نیشنل ڈیفنس کالج، اسرائیل کے سابق طالب علم ہیں، نے مختلف اہم فیلڈ اور عملے کی تقرری کی ہے۔ اپنی موجودہ تقرری سے قبل وہ نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی کے کمانڈنٹ تھے۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں 2012 میں وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا اور 2015 میں عزت مآب صدر جمہوریہ ہند نے اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا۔

*******

ش ح۔ظ ا۔ن م۔

U-7233


(रिलीज़ आईडी: 2176148) आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी