بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے لائیڈز میٹلز اینڈ انرجی لمیٹڈ (ایل ایم ای ایل/خریدار) کی جانب سے تھریوینی پیلیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی پی پی ایل/ہدف) کے 49.99 فیصد ایکویٹی شیئر کے حصول کی منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 07 OCT 2025 8:50PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے لائیڈز میٹلز اینڈ انرجی لمیٹڈ (ایل ایم ای ایل/خریدار) کی جانب سے تھریوینی پیلیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی پی پی ایل/ہدف) کے 49.99 فیصد ایکویٹی شیئر کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

‘مجوزہ شراکت’ میں ایل ایم ای ایل کی جانب سے ٹی پی پی ایل کے 49.99 فیصد ایکویٹی شیئر کا حصول شامل ہے۔

ایل ایم ای ایل کو ابتدائی طور پرخام لوہا کان کنی کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ فی الحال اس کے کاروباری شعبے درج ذیل ہیں:

(الف) خام لوہے کی کان کنی،(ب) ڈائریکٹ ریڈیوسڈ آئرن (ڈی آر آئی) کی تیاری،(ج) خود کےاستعمال کے لیے بجلی کی پیداوار، اور(د) پیلیٹس کی تجارت۔ایل ایم ای ایل دنیا بھر میں کان کنی یا پیداوار کے ذریعے حاصل کردہ خام لوہے کے فائنز اور پیلیٹس کی سپلائی کرتا ہے۔

ٹی پی پی ایل بھارت میں خام لوہے کے   پیلیٹس کی فروخت کرتا ہے۔ ٹی پی پی ایل کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی، برہمنی ریور پیلیٹس لمیٹڈ، بھارت میں خام لوہے کے پیلیٹس کو تیار اور فروخت  کرتی ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

****

UR-7235

(ش ح۔ع و۔ ف ر )


(रिलीज़ आईडी: 2176140) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी