کامرس اور صنعت کی وزارتہ
نئی دہلی میں ہندوستان-برازیل کی تجارتی نگرانی کے میکانزم کی ساتویں میٹنگ
प्रविष्टि तिथि:
07 OCT 2025 8:58PM by PIB Delhi
ہندوستان اور برازیل 75 برسوں سے مضبوط سفارتی شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک نے مشترکہ جمہوری اقدار اور ترقی کے عزائم پر مبنی قریبی اور کثیر جہتی تعلقات قائم کیے ہیں۔
جولائی 2025 میں ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے برازیل کے سرکاری دورے اور برازیل کے صدر عزت مآب مسٹر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اگلے پانچ برسوں میں دو طرفہ تجارت کو 20 بلین امریکی ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ برازیل لاطینی امریکہ اور کیریبین خطہ میں ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران دوطرفہ تجارتی سامان کی تجارت 12.19 بلین امریکی ڈالر رہی۔
انڈیا-برازیل ٹریڈ مانیٹرنگ میکانزم (ٹی ایم ایم) کی ساتویں میٹنگ آج وانجیہ بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت جناب راجیش اگروال، کامرس سکریٹری، تجارت اور صنعت کی وزارت اور محترمہ تاتیانا لاسریڈا پریزریز، سکریٹری برائے خارجہ تجارت، وزارت ترقیات صنعت، تجارت اور خدمات، فیڈریٹیو جمہوریہ برازیل نے کی۔ یہ ادارہ جاتی میکانزم ہندوستان اور برازیل کے درمیان اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کو واضح کرتا ہے۔
میٹنگ کے دوران فریقین نے دوطرفہ تجارت سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی اور اسے آگے بڑھانے کے لیے روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا۔ بات چیت میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ ہندوستان- ایم ای آر سی او ایس یو آر-مرکوسور پی ٹی اے -ترجیحی تجارتی معاہدے کی توسیع، مارکیٹ تک رسائی کے مسائل، ویزا سے متعلق مسائل، دواسازی اور صحت کی دیکھ بھال، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز، مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ( ایم ایس ایم ایز)، بینکنگ اور اندرونی تجارت کے فروغ، کثیر التجارتی امور اور باہمی دلچسپی کے شعبے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس میٹنگ کے نتائج کا جائزہ برازیل کے عزت مآب نائب صدر اور ہندوستان کے عزت مآب وزیر تجارت و صنعت آئندہ ہفتے نائب صدر کے دورہ ہند کے دوران لیں گے۔

*******
ش ح۔ ظ ا-ن م
UR No. 7225
(रिलीज़ आईडी: 2176109)
आगंतुक पटल : 27