بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے تلک نگر انڈسٹریز لمیٹڈ (ٹی آئی ایل/حصول کنندہ) کی جانب سے ’امپیریل برانڈز‘ (ہدف کاروبار) کے تحت الکحل اور دیگر مشروبات کی تیاری، بوتل سازی، مارکیٹنگ اور فروخت کے کاروبار کے حصول کی منظوری دے دی

Posted On: 07 OCT 2025 8:50PM by PIB Delhi

کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے تلک نگر انڈسٹریز لمیٹڈ (ٹی آئی ایل/حصول کنندہ) کی جانب سے ’امپیریل برانڈز‘ (ہدف کاروبار) کے تحت الکحل اور دیگر مشروبات کی تیاری، بوتل سازی، مارکیٹنگ اور فروخت کے کاروبار کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ اشتراک میں اس ہدف کاروبار کا حصول شامل ہے جو فی الحال پرنوڈ ریکارڈ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (پی آر آئی پی ایل/فروخت کنندہ) کی ملکیت ہے اور جسے ٹی آئی ایل خریدے گا۔

حصول کنندہ (ٹی آئی ایل) بھارتی ساختہ غیر ملکی شراب (آئی ایم ایف ایل) کے شعبے میں سرگرم ایک کمپنی ہے۔ اس کے پاس آئی ایم ایف ایل کے مختلف حصوں — برانڈی، رم، وہسکی، جن، اور ووڈکا — میں متعدد برانڈ کا وسیع مجموعہ موجود ہے۔

ہدف کاروبار امپیریل برانڈز کے تحت الکحل اور دیگر مشروبات کی تیاری، بوتل سازی، مارکیٹنگ اور فروخت کے کاموں میں مصروف ہے، جیسا کہ یہ کاروبار پی آر آئی پی ایل کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ یہ ادارہ بھارت اور بھارت سے باہر مختلف ممالک میں ”امپیریل بلو“ برانڈ کے تحت وہسکی کی فروخت میں بھی شامل ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

***********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                                 U: 7215

 


(Release ID: 2176090) Visitor Counter : 15
Read this release in: English , हिन्दी