وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے والمیکی جینتی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی
Posted On:
07 OCT 2025 9:15AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے والمیکی جینتی کے پُرمسرت موقع پر تمام اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کی۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ مہارشی والمیکی کے سادہ، پاکیزہ اور مثالی خیالات نے قدیم زمانے سے ہی ہندوستانی سماج اور خاندانی زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی پر مبنی مہارشی والمیکی کی تعلیمات آج بھی قوم کے لیے رہنمائی اور تحریک کا سرچشمہ بنی ہوئی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:
’’تمام اہلِ وطن کو مہارشی والمیکی جینتی کی دلی مبارکباد۔ قدیم زمانے سے ہی ہمارے معاشرے اور خاندانوں پر ان کےسادگی، شرافت اور اعلیٰ اصولوں پر مبنی خیالات کا گہرا اثر رہا ہے۔سماجی یکجہتی پر مبنی ان کی فکری روشنی ہمیشہ اہلِ وطن کے دلوں کو روشن کرتی رہے گی۔”
********
ش ح۔م ح ۔ رض
7182U-
(Release ID: 2175684)
Visitor Counter : 12
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam