قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 5.0 کے تحت ڈیجیٹائزیشن یونٹ میں قانون ساز محکمہ کے افسران/عہدیداروں اور این اے آئی افسران کا دورہ

प्रविष्टि तिथि: 06 OCT 2025 8:13PM by PIB Delhi

جناب آر کے پٹنائک، ایڈیشنل سکریٹری اور نوڈل آفیسرمحترمہ راکھی بسواس، انڈر سکریٹری   جناب پرشانت بھردواج، سیکشن آفیسر، اور قانون سازی کے محکمے، وزارت قانون و انصاف کے دیگر افسران/ عملے نے،6 اکتوبر 2025 کو  نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (این اے آئی) کے عہدیداروں کے ہمراہ ڈیجیٹائزیشن یونٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، این اے آئی  کے حکام نے ریکارڈ روم کا معائنہ اور جائزہ لیا، اور فیصلہ کیا کہ تقریباً 3,000 اہم فائلیں اور ریکارڈ (25 سال سے زیادہ پرانی اور سال 2000 سے پہلے) کو مقررہ وقت پر نیشنل آرکائیوز آف انڈیا میں منتقل کر دیا جائے گا۔ محکمہ قانون سازی کے ساتھ این اے آئی کے عہدیداروں کا آج کا دورہ انتہائی اطمینان بخش اور کامیاب رہا۔ ان فائلوں کو محفوظ اور ڈیجیٹائز کیا جائے گا تاکہ ان کے طویل مدتی تحفظ اور مستقبل کے حوالے اور تحقیق کے لیے رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image_123650291(1)NU5A.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image_123650291(2)4RAW.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image_123650291(3)UL8P.JPG

******

 

U.No:7170

ش ح۔ح ن۔س ا

 


(रिलीज़ आईडी: 2175575) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी