وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

اے آئی آئی اے میں پنچ کرما اور آیوروید کے  بنیادی اصولوں پر سی ایم ای پروگرام کا انعقاد


راشٹریہ آیوروید ودیہ پیٹھ نے ملک گیر پہل قدمی کے لیے تعاون فراہم کیا

प्रविष्टि तिथि: 06 OCT 2025 7:04PM by PIB Delhi

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے)، نئی دہلی کے پنچ کرما اور سمہیتا سدھانت کے محکموں نے آج سے لے کر 11 اکتوبر 2025 تک ’’پنچ کرما اور آیوروید کے بنیادی اصولوں‘‘ کے موضوع پر مشترکہ طور پر ایک مسلسل طبی تعلیم (سی ایم ای) کا اہتمام کیا ہے۔ یہ پروگرام آیوش کی وزارت کے ذریعہ اسپانسر شدہ ہے اور اسے راشٹریہ آیوروید ودیہ پیٹھ (آر اے وی)، نئی دہلی کا تعاون حاصل ہے۔

پروگرام کا افتتاح راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ (آر اے وی) کی ڈائرکٹر ڈاکٹر وندنا سروہا کی موجودگی میں ہوا، جنہوں نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں، ڈاکٹر سیروہا نے مسلسل پیشہ ورانہ سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور مجموعی حفظانِ صحت کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لیے روایتی آیورویدک حکمت کو جدید تحقیقی طریقوں کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر مہیش ویاس، ڈین (اکیڈمکس)، اے آئی آئی اے؛ ڈاکٹر ایم ایم راؤ، میڈیکل سپرنٹنڈینٹ، اے آئی آئی اے؛ اور پروفیسر ایس ایچ آچاریہ سمیت آیوروید کے سرکردہ ماہرین نے پنچ کرما کے بنیادی تصورات اور آیوروید کے بنیادی اصولوں پر لیکچرس دیے۔ ان سیشنوں کو شرکا کی تصوراتی تفہیم  اور پنچ کرما طریقہ علاج کے طبی اطلاق کو مزید گہرا کرنے کے مقصد سے ترتیب دی  گئی ہے۔

سی ایم ای کا مقصد آیوروید پریکٹیشنرز اور پوسٹ گریجویٹ اسکالرز کی علمی اور طبی مہارت کو بڑھانا ہے۔ پروگرام میں انٹرایکٹو مباحثے، براہِ راست مظاہرے، اور کلاسیکی آیورویدک متن کے ساتھ منسلک عملی سیشن شامل ہیں، جو شرکاء کو ایک جامع اور تجرباتی سیکھنے کا پلیٹ فارم پیش کرتے ہیں۔

یہ پہل قدمی آیوش کی وزارت اور اس کے اداروں کی آیوروید کے میدان میں عمدگی، صلاحیت سازی اور تعلیمی ترقی کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/120302J6F7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1203043TLD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/120303NGOM.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7162

 


(रिलीज़ आईडी: 2175563) आगंतुक पटल : 22
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी