اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کی وزارت نے بنگلورو میں جنوبی ریاستوں کے وقف بورڈس کے ساتھ علاقائی جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا


اُمید پورٹل کے تحت سرگرمیوں اور حاصل شدہ پیشرفت  پر تبادلہ خیال کیا گیا

Posted On: 06 OCT 2025 6:25PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت نے جنوبی خطے کے وقف بورڈوں کے ساتھ بنگلورو میں اُمید(یونیفائیڈ وقف انتظام کاری، اختیار کاری، اثر انگیزی اور ترقی) پورٹل کی علاقائی جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015Z0R.jpg

بحث میں اُمید سنٹرل پورٹل کے ذریعے وقف املاک کے موثر انتظام، پیشرفت اور ملکیت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ جون 2025 میں اُمید پورٹل شروع ہونے کے بعد سے، ملک بھر کے وقف بورڈوں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ چھ ماہ کے اندر وقف جائیداد کی تمام تفصیلات اپ لوڈ کریں۔ جنوبی ریاستوں کے نمائندوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ عمل پہلے ہی شروع کر دیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کام میں تیزی لائیں گے اور مختلف ریاستوں نے درخواست کی کہ پورٹل کو علاقائی زبانوں میں دستیاب کرایا جائے۔ مثبت جواب دیتے ہوئے، اقلیتی امور کی وزارت کے عہدیداروں نے مطلع کیا کہ، پورٹل کو مختلف زبانوں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023U7C.jpg

حکام نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اُمید پورٹل کو مزید صارف دوست بنایا جائے گا۔ مزید برآں، کرناٹک سمیت جنوبی زون کی ریاستوں نے اپنے متعلقہ وقف بورڈ کی سرگرمیوں کی پیش رفت کا اشتراک کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JV38.jpg

یہ پروگرام متحدہ وقف انتظام کاری، اختیار کاری، اثرانگیزی، اور ترقی (اُمید) ایکٹ، 2025 کے تحت وزارت کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا تھا، جو اس سال اپریل میں نافذ ہوا تھا۔ اقلیتی امور کی وزارت کے ذریعے حکومت ہند وقف انتظامیہ کو جدید بنانے اور اقلیتی برادریوں کے فائدے کے لیے وقف املاک کی مکمل ترقی کی صلاحیت کو کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7160


(Release ID: 2175537) Visitor Counter : 11
Read this release in: English , Hindi