بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی بھرتیوں کے لیے انڈین انٹرپرائز ڈیولپمنٹ سروس  کی جانب سے  آج سے دو ہفتے کے رہائشی شمولیاتی تربیتی پروگرام کا افتتاح


شمولیاتی تربیتی پروگرام 6 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک آئی آئی ٹی روڑکی، گریٹر نوئیڈا ایکسٹینشن سینٹر میں منعقد ہوگا؛ اس کا مقصد افسروں کو وہ علم، مہارتیں اور وژن فراہم کرنا ہے جو بھارت کے ایم ایس ایم ای ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہیں

عوامی خدمت کے لیے دیانتداری اور کارکردگی سب سے اہم ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم علم اور مہارت کے ساتھ قوم کی خدمت کریں:جناب ایس سی ایل  داس، سکریٹری، ایم ایس ایم ای کی وزارت

Posted On: 06 OCT 2025 5:55PM by PIB Delhi

دفتر برائے ترقیاتی کمشنر (ایم ایس ایم ای)  چھوٹی ، درمیانہ اور انتہائی چھوٹی صنعتوں کی وزارت ،حکومت ہند نے آج ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں انڈین انٹرپرائز ڈیولپمنٹ سروس (آئی ای ڈی ایس) کیڈر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (گریڈ-I) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (گریڈ-II) کے لیے دو ہفتے کے رہائشی شمولیاتی ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کیا۔

Ph-1.jpg

یہ  ٹریننگ پروگرام 6 سے 17 اکتوبر 2025 تک آئی آئی ٹی روڑکی گریٹر نوئیڈا ایکسٹینشن سینٹر (جی این ای سی) میں انعقاد پذیر ہو رہا ہے۔ کل 65 افسران- 29 اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ-1 اور 36 اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ-II، جو یو پی ایس سی کے ذریعے منتخب کیے گئے ہیں، اس ٹریننگ پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔

 

جناب ایس سی ایل داس، سکریٹری،ایم ایس ایم ای کی وزارت نے نوجوان تربیت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور شمولیت کے اس پہلے ٹریننگ پروگرام میں ان کا خیرمقدم کیا۔  جناب ایس سی ایل داس نے نوجوان بھرتی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ‘‘ہمارا ایک مقصد ہے آتم نربھر بننا، یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم قوم کی خدمت کریں اور وکست بھارت کے مقصد کو پورا کریں’’۔

Ph-2.jpg

 

جناب داس نے مزید کہا کہ ‘‘عوامی خدمت کے لیے دیانتداری اور کارکردگی سب سے اہم ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم علم اور ہنر کے ساتھ ملک کی خدمت کریں۔’’

 

ڈاکٹر رجنیش، ایڈیشنل سکریٹری اور ڈیولپمنٹ کمشنر (ایم ایس ایم ای) نے بھی نوجوان افسروں کا خیرمقدم کیا اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کی خدمت کے لیے خدمت میں شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ایم ایس ایم ای سیکٹر وکست بھارت بننے کے ہندوستان کے مشن میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ آج جو افسران شامل ہو رہے ہیں وہ اس وزارت کا حصہ بن کر خوش قسمت ہیں۔’’ انہوں نے افسران سے خواہش کی کہ وہ اس دو ہفتے کے تربیتی سیشن کے دوران سیکھیں اور علم حاصل کریں اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لیے حاصل کردہ علم کو مؤثر طریقے سے لاگو کریں۔

Ph-3.jpg

 

یونین پبلک سروس کمیشن کے ممبر جناب بدیوت بہاری سوین نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور نئے شامل ہونے والے افسران کو موثر طریقے سے کام کرنے کی ترغیب دی۔ جناب سوین نے نوجوان افسران کو سروس میں شامل ہوتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے میرا پیغام صرف یہ ہے کہ آپ اپنا بہترین دیں، قابل رسائی بنیں، ہمیشہ زمین کی بات سنیں، اپنے علم کی تجدید کریں اور ہمیشہ قوم کی تعمیر کے وژن کے لیے کام کریں۔

جناب آر کے رائے، ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر (آئی ای ڈی ایس) نے اظہار تشکر کیا اور اس سیشن کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالی۔ افتتاحی اجلاس میں ایم ایس ایم ای کی وزارت، ڈیولپمنٹ کمشنر کے دفتر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (این آئی-ایم ایس ایم ای) حیدرآباد کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

دو ہفتے کے پروگرام میں ایم ایس ایم ای سے متعلق قوانین، پالیسیوں، اور فلیگ شپ اسکیموں جیسےزیڈ ای ڈی،آر اے ایم پی، پی ایم ای جی پی سرٹیفیکیشن، اور پی ایم وشواکرما کے ساتھ ساتھ سرکاری طریقہ کار، مالیاتی انتظام، پبلک پروکیورمنٹ، اوراے آئی،آئی او ٹی، اورانڈیس 4 جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ماڈیولز شامل ہیں۔ ایم ایس ایم ای اداروں اور فیلڈ دفاتر کے نمائشی دورے بھی نصاب کا حصہ ہیں۔

Ph-4.jpg

 

اس شمولیاتی ٹریننگ  پروگرام کا مقصد انڈین انٹرپرائز ڈیولپمنٹ سروس کے افسران کو علم، ہنر اور وژن سے آراستہ کرنا ہے جو ہندوستان کےایم ایس ایم ای  ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے درکار ہے۔

 

17 اکتوبر 2025 کو ہونے والے اختتامی اجلاس سے وزارت ایم ایس ایم ای کے سینئر معززین خطاب کریں گے اور اس میں فیڈ بیک شیئرنگ، شرکاء کی جانب سے پروجیکٹ پریزنٹیشنز اور سرٹیفکیٹس کی تقسیم شامل ہوگی۔

 

2016 میں، مرکزی کابینہ نے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی وزارت برائے ترقیاتی کمشنر (ایم ایس ایم ای) کے دفتر میں کیڈر کا جائزہ لینے اور انڈین انٹرپرائز ڈیولپمنٹ سروس (آئی ای ڈی ایس) کے نام سے ایک نئی سروس کی تشکیل کے لیے اپنی منظوری دی تھی۔ نئے کیڈر کی تشکیل اور ڈھانچے میں تبدیلی کا مقصد تنظیم کو مضبوط کرنا اور ‘اسٹارٹ اپ انڈیا’، ‘اسٹینڈ اپ انڈیا’ اور ‘میک ان انڈیا’ کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرنا تھا۔ نئے تشکیل شدہ انڈین انٹرپرائز ڈیولپمنٹ سروس (آئی ای ڈی ایس) کیڈر کے نفاذ کے بعد، یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعے براہ راست بھرتی کے تحت نئے شامل ہونے والوں کا یہ پہلا بیچ ہے۔

 

*****

 ( ش ح ۔ ع و۔ اش ق)

U. No. 7152


(Release ID: 2175520) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , Hindi