قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی ، انڈیا نے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ایک رہائشی اسکول میں ایک استاد کے ذریعہ مبینہ طور پر پیٹنے سے 5 سالہ طالب علم کی مبینہ موت کا از خود نوٹس لیا
حکومت جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری اور ہزاری باغ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرکے معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے
Posted On:
06 OCT 2025 5:34PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے ، جس کے تحت جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع کے ایک رہائشی اسکول میں ایک 5 سالہ طالب علم کو 24 ستمبر ، 2025 ء کو ایک استاد کی جانب سے شدید طور پر پیٹے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ، اُس بچے کی موت ہوگئی ۔ مبینہ طور پر متوفی بچے کے بھائی ، جو اسی اسکول کا طالب علم بھی ہے ، اس نے انکشاف کیا کہ استاد نے اس کے بھائی کی اس وقت شدید طور پر پٹائی کی ، جب اس نے کھانا کھانے سے انکار کر دیا ۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مندرجات ، اگر سچ ہیں تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ ہے ۔ لہذا ، اس نے چیف سکریٹری ، حکومت جھارکھنڈ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، ہزاری باغ کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔
مورخہ 25 ستمبر ، 2025 ء کو کی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرم کا مرتکب استاد اور اسکول کا منیجر فرار ہیں ۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 7144
(Release ID: 2175474)
Visitor Counter : 5