الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور اطلاعات ٹکنالوجی کی وزارت کی سوچھتا، کارکردگی اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 5.0 میں شمولیت
خصوصی مہم 5.0 کے تحت منظم صفائی، فائل ویڈنگ، عمل کو آسان بنانے اور موثر خدمات کی فراہمی پر زور تاکہ شہری مرکزی اور ذمہ دار طرز حکمرانی کو مضبوط بنایا جا سکے
Posted On:
06 OCT 2025 3:01PM by PIB Delhi
الیکٹراانکس اور اطلاعات ٹکنالوجی کی وزارت، اپنے منسلک اور ماتحت دفاتر، خود مختار ادارے، اور فیلڈ تنظیموں کے ساتھ، خصوصی مہم 5.0 (زیر التواء امور کے حل کے لیے خصوصی مہم 5.0) میں 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک حصہ لے رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی کاباقاعدہ اہتمام، زیر التواء امور کے حل کی رفتار بڑھانا، اور شہری‑مرکوز حکمرانی کو مضبوط کرنا ہے۔
اس سے قبل الیکٹراانکس اور اطلاعات ٹکنالوجی کی وزارت نے اپنی تیاری کی مرحلہ وار مہم کا (16 سے 30 ستمبر 2025) سےآغاز کیا تھا جس کے دوران وزارت نے درج ذیل اہم اقدامات کیے:
- مہم کو چلانے کے لیے ڈویژن اور دفتری سطح پر نوڈل افسران کی شناخت۔
- ڈسپوزل یا ڈیجیٹائزیشن کے لیے بے کار فزیکل اور ای ریکارڈز کی شناخت کے لیے ریکارڈ روم کا معائنہ اور جائزہ۔
- زیر التواء حوالہ جات کی ترجیح (مثلاً ایم پی/ریاستی حکومت کے حوالہ جات،پی ایم او حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیاں، بین وزارتی مواصلات)، مقررہ اہداف کا حصول اور عوامی شکایات کاازالہ۔
- ای-فضلہ، اسکریپ اور ٹھکانے لگانے کے لیے غیر ضروری اشیاء کی شناخت۔
- الیکٹراانکس اور اطلاعات ٹکنالوجی کی وزارت دفاتر اور احاطے میں صفائی کے ذریعہ جگہ کو خالی کرنے کا نظم۔
خصوصی مہم 5.0 کے لیے، الیکٹراانکس اور اطلاعات ٹکنالوجی کی وزارت نے اہداف مقرر کیے ہیں اور قابل توجہ شعبوں یا جگہوں میں کارروائی شروع کی ہے:
- صفائی مہمات، کام کی جگہ کی بے ترتیبی دور کرنا، تزئین و آرائش، اور جگہ کا بہترین استعمال
- ای‑ویسٹ،ا سکریپ، پرانا یا ناقابل استعمال سامان، اور پرانی گاڑیوں کا خاتمہ
- پارلیمانی ارکان، ریاستی حکومتوں، وزیراعظم کے دفتر، وزارتوں کے درمیان خطوط اور وعدوں سے متعلق زیر التواء امور کا حل
- شہری شکایات اور اپیلوں،دیگرمعاملات کا ازالہ۔
- ریکارڈ مینجمنٹ کو مضبوط کرنا: جائزہ، پرانے اور غیر ضروری فائلوں کی صفائی، ڈیجیٹلائزیشن اور غیر فعال فائلوں کا بند کرنا
- قواعد و ضوابط / عمل کو آسان بنانا
ایس سی ڈی پی ایم 5.0کا نفاذی مرحلہ 2 اکتوبر 2025 کو شروع ہوا، جو کہ سوچھ بھارت دیوس کے ساتھ منسلک تھا۔ تمام الیکٹراانکس اور اطلاعات ٹکنالوجی کی وزارت دفاتر کو آگاہ کیا جا چکا ہے اور بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کے نظام قائم کیے گئے ہیں۔ الیکٹراانکس اور اطلاعات ٹکنالوجی کی وزارت خصوصی مہم 5.0 کو کامیاب بنانے اور صفائی، کارکردگی، اور جوابدہ حکمرانی کی قومی تحریک میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔
*****
( ش ح ۔ ع و۔ اش ق)
U. No. 7128
(Release ID: 2175357)
Visitor Counter : 5