لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

خون کے عطیہ کی طرح، اعضاء کے عطیہ کے بارے میں بھی بیداری پیدا کرنا ضروری ہے : لوک سبھا اسپیکر


لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے جے پور میں انڈین سوسائٹی فار ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹیشن کی سالانہ کانفرنس کا افتتاح کیا

Posted On: 03 OCT 2025 8:15PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے جے پور کے جھالنا میں واقع راجستھان انٹرنیشنل سینٹر میں انڈین سوسائٹی فار ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹیشن کی چھٹی سالانہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔یہ تین روزہ کانفرنس ملک بھر سے آئے ڈاکٹروں اور ماہرین کو اعضاء کے ٹرانس پلانٹیشن جیسے اہم موضوع پر غور و فکر کا موقع فراہم کرے گی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے میڈیکل سائنس کی نئی تکنیکوں اور تجربات کوایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے، تاکہ زندگی بچانے کے نئے راستے تلاش کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح وقت کے ساتھ ساتھ خون کے عطیہ (بلڈ ڈونیشن) کے بارے میں معاشرے میں بیداری بڑھی ہے اور لوگ رضاکارانہ طور پر خون دے کر زندگی بچانے کا عزم کر رہے ہیں، اسی طرح اعضاء کے عطیہ کے بارے میں بھی سماج میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے۔اعضاء کے عطیہ سے کئی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں اور ان کنبوں میں امید کی کرن جگائی جا سکتی ہے جو اپنے پیاروں کو کھونے کے غم سے گزر رہے ہیں۔

جناب برلا نے اس پر زور دیا کہ یہ صرف ایک علاج و معالجے کا معاملہ نہیں ہے بلکہ انسانی جذبات اور خدمت کے جذبے سے وابستہ  ایک پختہ عزم ہے۔انہوں نے کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ ڈاکٹروں کی مہارت اور سماج کی شمولیت سے اعضاء کا عطیہ ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کرے گا اور ہزاروں لوگوں کو نئی زندگی ملے گی۔‘‘

اس کانفرنس میں پورے بھارت سے سینئر ڈاکٹر، طبی ماہرین اور نمائندوں نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ک ح۔ن م۔

U-7113


(Release ID: 2175221) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , Hindi