بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے ملک گیر سوَچھتا ہی سیوا- 2025 مہم میں فعال طور پر حصہ لیا
Posted On:
05 OCT 2025 10:40AM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے ملک گیر سوَچھتا ہی سیوا -2025 مہم میں فعال طور پر حصہ لیا، جس کا انعقاد پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) اور ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے ماتحت 17 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران کیا گیا۔
سوچھتا تحریک کے ذریعے صاف ستھرے اور ہمہ گیر ہندوستان کو فروغ دینے کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی رہنمائی میں، ایم ایچ آئی نے اپنے سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ایز) اور خودمختار اداروں (اے بیز) کے ساتھ مل کر ایک صاف، پائیدار اور ترقی پسند قوم کے تئیں اپنے عزم کو مزید تقویت دی ہے۔ مہم کے ایک حصے کے طور پر، 2000 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت کے ساتھ، صفائی کے لیے 90 سے زیادہ کلین لینس ٹارگٹ یونٹ (سی ٹی یو) اور 45 عوامی مقامات کی نشاندہی کی گئی۔


سوَچھتا کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے، بھاری صنعتوں کی وزارت اور اس کی مرکزی سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں (سی پی ایس ایز)/خودمختار اداروں نے سوَچھتا ہی سیوا – 2025 مہم سے ہم آہنگ ’’سوَچھوتسو‘‘ کے موضوع کے تحت تخلیقی اور عوام پر مرتکز مختلف پہل قدمیوں کا انعقاد کیا۔ ان سرگرمیوں میں فضلے سے آرٹ تیار کرنے کی نمائشیں، ’’ایک قدم سوَچھتا کی اور‘‘(صفائی ستھرائی کی جانب ایک قدم) نعرے کے تحت پینٹنگ مقابلے، شجرکاری کی مہم، اور بیداری پھیلانے سے متعلق دیگر پروگرام شامل تھے۔



ان پہل قدمیوں میں اسکولوں، کالجوں، ہسپتالوں، ہیلتھ کلینکس اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی، اس طرح اس مہم کو صاف ستھرا اور سرسبز ہندوستان کے لیے عوامی تحریک میں تبدیل کیا گیا۔ یہ پہل قدمیاں سوچھ بھارت کے وژن کے مطابق ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے بھاری صنعتوں کی وزارت اور اس کی مرکزی سرکاری دائرہ کی صنعتوں/ خود مختار اداروں کے اجتماعی عزم کی تصدیق کرتی ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7074
(Release ID: 2174950)
Visitor Counter : 8