وزارت دفاع
جی ایس ایل ساختہ فاسٹ پیٹرول ویسل آئی سی جی ایس "اکشر" انڈین کوسٹ گارڈ میں شامل
Posted On:
04 OCT 2025 8:34PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ شپ (آئی سی جی ایس) "اکشر"، جو آٹھ "ادمیا کلاس" فاسٹ پیٹرول ویسلز (ایف پی ویز) میں سے دوسری ہے، 4 اکتوبر 2025 کو پڈوچیری کے کارائیکل میں کمیشن کی گئی۔ یہ 51 میٹر لمبی جہاز مقامی طور پر گوا شپ یارڈ لمیٹڈ نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے، جو "آتم نربھر بھارت" کی روح کی عکاسی کرتا ہے۔ 60 فیصد سے زیادہ دیسی اجزاء کے ساتھ، آئی سی جی ایس "اکشر" حکومت کے "میک ان انڈیا" اقدام کے تحت بھارت کی بڑھتی ہوئی بحری صلاحیتوں کی ایک روشن مثال ہے۔
یہ جہاز تقریباً 320 ٹن وزنی ہے اور اسے دو 3,000 کلو واٹ ڈیزل انجنوں سے چلایا جاتا ہے، جو اسے زیادہ سے زیادہ 27 ناٹ کی رفتار فراہم کرتے ہیں۔ اس کی رینج 1,500 ناٹیکل میل ہے جب اسے اقتصادی رفتار پر چلایا جائے۔ آئی سی جی ایس "اکشر" مقامی طور پر تیار کردہ دو کنٹرول ایبل پچ پروپیلرز (سی پی پی) اور گیئر بکس سے لیس ہے، جو سمندر میں بہتر مانورایبلٹی، عملی لچک اور اعلیٰ کارکردگی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے ہتھیاروں میں ایک 30 ملی میٹر سی آر این 91 گن اور دو 12.7 ملی میٹر اسٹیبلائزڈ ریموٹ کنٹرولڈ گنز (ایس آر سی جی) شامل ہیں، جو فائر کنٹرول سسٹمز کے ساتھ مربوط ہیں۔ یہ جہاز انٹیگریٹڈ برج سسٹم (آئی بی ایس)، انٹیگریٹڈ پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم (آئی پی ایم ایس) اور آٹومیٹڈ پاور مینجمنٹ سسٹم (اے پی ایم ایس) سے بھی لیس ہے، جو آپریشنل استعداد اور آٹومیشن میں اضافہ کرتے ہیں۔
یہ جہاز کارائیکل، پڈوچیری میں تعینات ہوگا، جو کمانڈر کوسٹ گارڈ ریجن (ایسٹ) کے انتظامی اور عملی کنٹرول کے تحت ہوگا، بذریعہ کمانڈر، کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر نمبر 13۔ یہ جہاز سمندری زونز کی نگرانی اور کوسٹ گارڈ چارٹر میں درج دیگر فرائض انجام دینے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔
آئی سی جی ایس "اکشر" کو محترمہ دیپتی موہل چاولہ، ایڈیشنل سیکریٹری، وزارتِ دفاع نے کمیشن کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈونی مائیکل، کوسٹ گارڈ کمانڈر، ایسٹرن سی بورڈ، کے علاوہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے سینئر معززین بھی موجود تھے۔ نام "اکشر" جس کا مطلب ہے "ناقابل فنا"، بھارتی کوسٹ گارڈ کے اس پختہ عزم اور وابستگی کی علامت ہے جو محفوظ، پرامن اور صاف سمندروں کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے۔
***
UR-7073
(ش ح۔اس ک)
(Release ID: 2174933)
Visitor Counter : 5