جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
وزیر مملکت جناب شریپد نائک نے گوا آبی سپلائی کے لیے آئی آر ای ڈی اے کے 45 کلو واٹ کے بقدر کے شمسی سی ایس آر پروجیکٹ کا افتتاح کیا
Posted On:
04 OCT 2025 7:14PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی و قابل احیاء توانائی کے مرکزی وزیر مملکت محترم جناب شریپد نائک نے آج، آئی آر ای ڈی اے کی سی ایس آر پہل قدمی کے تحت شمالی گوا ضلع میں واقع واٹر پمپنگ اسٹیشن میں 45 کلو واٹ کے آن گرڈ شمسی بجلی نظام کی تنصیب کا افتتاح کیا۔

یہ پروجیکٹ جس سے سالانہ تقریباً 60000 یونٹس پیداوار کی توقع کی جاتی ہے، پمپنگ لوڈ کی صد فیصد سولرائزیشن کا ہدف حاصل کرے گا۔ اس کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ کیسے قابل احیاء توانائی عوامی آبی تقسیم کے نظام کو پائیدار طریقے سے بجلی فراہم کر سکتی ہے۔
ایک پیغام میں، آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس نے کہا، ’’یہ پہل قدمی صفائی ستھری توانائی کو فائننسنگ سے آگے لے جاکر معاشرے کی ترقی سے مربوط کرنے کی آئی آر ای ڈی اے کی عہدبستگی کو اجاگر کردتی ہے۔ عوامی خدمات جیسے کہ واٹر پمپنگ اسٹیشنوں کی سولرائزیشن ملک بھر میں پائیدار توانائی کی منتقلی کے لیے قابل تقلید نمونہ بن سکتی ہے۔ ‘‘

آئی آر ای ڈی اے کی سی ایس آر ٹیم ، گوا ڈرنکنگ واٹر ڈپارٹمنٹ اور مقامی اتھارٹیوں کے افسران اس تقریب کے دوران موجود تھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7069
(Release ID: 2174887)
Visitor Counter : 4