اسٹیل کی وزارت
موئل (ایم او آئی ایل) نے ماہ ستمبر کے لیے بہترین پیداوار درج کی
مالی برس 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 10.3 فیصد کی پیداواری نمو حاصل کی
Posted On:
04 OCT 2025 11:54AM by PIB Delhi

موئل نے ستمبر 2025 اور مالی برس 2026 کی دوسری سہ ماہی میں متاثر کن کارکردگی پیش کی ہے، جس کے پس پشت اہم پیرامیٹرز میں مضبوط نمو کارفرما ہیں۔
کارکردگی کی چند جھلکیاں: ستمبر 2025 بنام ستمبر 2024
- 1.52 لاکھ ٹن کے بقدر پیداوار کے ساتھ ستمبر کی بہترین کارکردگی، گذشتہ برس کی اسی مدت (سی پی ایل وائی) کے مقابلے میں 3.8 فیصد کی نمو درج کی۔
- تلاش سے متعلق بنیادی ڈرلنگ میں غیر معمولی اضافہ رونما ہوا، اور یہ 5314 میٹر تک پہنچ گئی، جس سے 46 فیصد کی قابل ذکر نمو ظاہر ہوتی ہے، اور اپنے وسائل کی توسیع پر موئل کی مضبوط توجہ اجاگر ہوتی ہے۔
سہ ماہی کارکردگی: جولائی – ستمبر 2025 بنام جولائی ستمبر 2024
- 4.42 لاکھ ٹن کی پیداوار کے ساتھ دوسری سہ ماہی کی بہترین کارکردگی، گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.3 فیصد اضافہ
- فروخت اضافے سے ہمکنار ہوکر 3.53 لاکھ ٹن کے بقدر تک پہنچ گئی، اور 18.6 فیصد کے بقدر کی متاثرکن نمو حاصل ہوئی
- 21035 میٹر کے بقدر تلاش سے متعلق بنیادی ڈرلنگ کے ساتھ دوسری سہ ماہی کی بہترین کارکردگی، جس سے گذشتہ برس کے مقابلے میں 4.1 فیصد نمو ظاہر ہوتی ہے۔
اس کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے، موئل کے سی ایم ڈی جناب اجیت کمار سکسینہ نے کہا: ’’اہم پیرامیٹرز میں حاصل ہوئی نمو موئل کی آپریشنل عمدگی کو مضبوطی فراہم کرنے اور طویل المدت پائیداری کو یقینی بنانے کے تئیں موئل کی عہدبستگی کو اجاگر کرتی ہے۔ اپنی تمام تر مصروف عمل کانوں میں تلاش پر خصوصی دینے کا عمل جاری رکھتے ہوئے، موئل مینگنیز کے شعبے میں قیادت کو برقرار رکھنے کی غرض سے اپنے ریزرو/ وسائل میں اضافہ کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔
******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7052
(Release ID: 2174759)
Visitor Counter : 13