قانون اور انصاف کی وزارت
قانون سازی کے محکمے نے زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم (ایس سی پی ڈی ایم) 5.0 منائی
Posted On:
03 OCT 2025 8:02PM by PIB Delhi
قانون و انصاف کی وزارت کے ماتحت ، شاستری بھون میں واقع قانون سازی کا محکمہ زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم) چلا رہا ہے۔ خصوصی مہم 5.0 کا آغاز 2 اکتوبر 2025 سے ہوا اور یہ 31 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔ اس سال، اس مہم کے تحت خراب یا بےکار کمپیوٹرس، لیپ ٹاپس، پرنٹرس، ایل ای ڈیز، ای-ڈسپلے بورڈس، وغیرہ جیسے ای۔فضلے کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور پی جی اپیلوں، وغیرہ کے حوالہ جات اور اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات میں زیر التوا معاملات کو نمٹانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ مہم ریکارڈ مینجمنٹ، جائزے اور کاغذی ریکارڈس کو ختم کرنے ، اور سرکاری دفاتر کی مجموعی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے، جگہ کی انتظام کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ ریکارڈس/ فائلوں کو ڈیجیٹل شکل میں لانے اور فیلڈ دفاتر میں کام کاج کے تجربے کو بہتر بنانے پر زور دیتی ہے۔ خصوصی مہم 5.0 کے ایک حصے کے طور پر، قانون سازی کا محکمہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے کہ خصوصی مہم 5.0 کے مقاصد موثر طریقے سے پورے ہوں اور اس کے لیے زیر التواء معاملات میں تخفیف لاکر، بے کار سامان کو ٹھکانے لگاکر، اور ریکارڈ انتظام کاری کے نظام کو بہتر بناکر ہدف بند سرگرمیاں انجام دی جائیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7046
(Release ID: 2174640)
Visitor Counter : 4