نیتی آیوگ
نیتی آیوگ نے بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے باقاعدہ اسٹیبلشمنٹ اور منافع کی تقسیم میں یقین دہانی، شفافیت اور یکسانیت کو بہتر بنانے کے حوالے سے نیتی ٹیکس پالیسی ورکنگ پیپر سیریزاول جاری کی
Posted On:
03 OCT 2025 7:48PM by PIB Delhi
جیسے جیسے بھارت اپنے ویژن 2047 کی طرف بڑھ رہا ہے، شفاف، قابلِ پیش گوئی اور مؤثر ٹیکس فریم ورک قائم کرنا طویل مدتی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ نیتی آیوگ کا ٹیکس پالیسی پر مشاورتی گروپ (سی جی ٹی پی) کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے، غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو بڑھانے، ٹیکس قوانین کو آسان بنانے اور مستقبل کے لیے تیار نظام بنانے پر مرکوز ہے۔ اشتراکی حکمرانی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہوئے ورکنگ پیپر کو متعلقہ فریقین کی وسیع مشاورت کے ذریعے تیار کیا گیا اور حتمی شکل دینے سے پہلے مسودات کو تبصرے اور تجاویز کے لیے شیئر کیا گیا۔
ان کوششوں کے مطابق نیتی آیوگ نے آج نیتی ٹیکس پالیسی ورکنگ پیپر سیریزاول کے تحت پہلا ورکنگ پیپر جاری کیا، جس کا عنوان ہے: ’’بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرمننٹ اسٹیبلشمنٹ اور منافع کی تقسیم میں ٹیکس کی یقین دہانی کو بڑھانا۔‘‘ یہ پیپر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے طویل عرصے سے موجود ٹیکس پیش گوئی اور تنازعات کے حل کے مسائل کو حل کرتا ہے تاکہ بھارت کے سرمایہ کاری ماحول کو مضبوط بنایا جا سکے۔
ورکنگ پیپر جاری کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے سی ای او نے پچھلی دو دہائیوں میں بھارت میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) اور غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری (ایف پی آئی) میں مسلسل ترقی کو اجاگر کیا، جو مضبوط اقتصادی بنیادوں کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ پرمننٹ اسٹیبلشمنٹ کے طریقوں کو بہتر بنانے سے ٹیکس قوانین میں شفافیت اور پیش گوئی بڑھے گی، جس سے نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی اور موجودہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی توسیع کو فروغ ملے گا۔ اس تقریب میں سی بی ڈی ٹی، ڈی پی آئی آئی ٹی، آئی سی اے آئی، اور سی بی سی کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ لکشمی کمارن و سریدھرن، ڈیلائیٹ، ای وائی اور دیگران ڈومین ماہرین نے بھی حصہ لیا، جس سے ٹیکس پالیسی اصلاحات کو آگے بڑھانے اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید قابلِ پیش گوئی بنانے میں عوامی و نجی شعبے کے تعاون کے جذبے کی عکاسی ہوئی۔
ورکنگ پیپر میں اجاگر کیا گیا ہے کہ ایف ڈی آئی اور ایف پی آئی بھارت کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم محرکات کے طور پر تسلیم کیے گئے ہیں۔ ایک مستحکم ٹیکس نظام غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو قائم رکھنے کے لیے ناگزیر ہے۔ تاہم، غیر ملکی سرمایہ کار اکثر پرمننٹ اسٹیبلشمنٹ (پی ای) اور منافع کی تقسیم سے متعلق مسائل کی وجہ سے اہم ٹیکس غیر یقینی صورتحال اور تعمیل کے بوجھ کا سامنا کرتے ہیں۔
ان ٹیکس کے مسائل کے باوجود، پچھلی دو دہائیوں میں بھارت میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے بہاؤ میں قابلِ ذکر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو اس کی سرمایہ کاری کے لیے فطری کشش کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ترقی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بھارت کی بنیادی اقتصادی قوتیں، جیسے وسیع مارکیٹ، آبادیاتی فائدہ اور جاری اقتصادی اصلاحات، سرمایہ کاری کے لیے طاقتور محرکات ہیں۔
یہ ورکنگ پیپر ایک جامع فریم ورک پیش کرتا ہے جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس کی یقین دہانی اور پیش گوئی کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ سفارشات میں غیر ملکی کمپنیوں کے لیے اختیاری، صنعت-خصوصی مفروضاتی ٹیکسیشن اسکیم متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ وسیع تر قانونی وضاحت، انتظامی مؤثریت، تنازعہ کے مضبوط طریقہ کار اور بین الاقوامی بہترین عملی طریقوں کے ساتھ اسٹریٹجک ہم آہنگی شامل ہے۔ یہ کثیر الجہتی طریقہ کار متوقع ہے کہ عدالتی مقدمات کو نمایاں طور پر کم کرے گا، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گا، انتظامی مؤثریت کو بہتر بنائے گا اور اعلیٰ معیار کی پائیدار ایف ڈی آئی کو متوجہ کر کے بھارت کے ٹیکس بیس کو محفوظ بنائے گا۔
یہ سفارش کی گئی ہے کہ وزارتِ خزانہ اس تجویز کردہ فریم ورک پر غور کرے تاکہ اسے صنعت، ماہرین اور معاہداتی شرکاء کے ساتھ مشاورت کے بعد مستقبل کے مالی بلوں میں شامل کیا جا سکے۔ یہ اصلاح بھارت کو سرمایہ کاری کے لیے مزید پرکشش اور قابلِ پیش گوئی مقام بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہوگی۔
مکمل ورکنگ پیپر یہاں دستیاب ہے: https://niti.gov.in/sites/default/files/2025-10/Tax_Policy_Report_WEB.pdf
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7043
(Release ID: 2174637)
Visitor Counter : 10