مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور کے سیکریٹری کی جعلسازی کرنے والے شخص کے خلاف تین مقامات پر ایف آئی آر درج
Posted On:
03 OCT 2025 6:33PM by PIB Delhi
وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور کے سیکریٹری کی جعلسازی کرنے والے شخص کے خلاف متعلقہ حکام کے ساتھ تین مقامات پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آرز) درج کی گئی ہیں۔ یہ نقال اہلکاروں سے 9558777180 نمبر سے غیر مطلوبہ فون کالز کے ذریعے رابطہ کر رہا تھا، تاکہ دھوکہ دہی کے ذریعے حساس معلومات حاصل کی جا سکیں۔
ایسی جعلی سرگرمیوں سے بچاؤ کے لیے، وزارت تمام متعلقہ فریقین کو درج ذیل احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دیتی ہے:
اصلیت کی تصدیق کریں: اگر سیکریٹری، وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کوئی مشتبہ کال آئے تو براہِ کرم وزارت سے ویب سائٹ پر موجود سرکاری رابطے کے ذریعے اصلیت کی تصدیق کریں: https://mohua.gov.in۔
جعلی کوششوں کی اطلاع دیں: ایسی کسی بھی واردات کی فوری اطلاع نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل پر دیں: https://www.cybercrime.gov.in یا مفت ہیلپ لائن نمبر 1930 کے ذریعے رپورٹ کریں۔
***
UR-7036
(ش ح۔اس ک)
(Release ID: 2174621)
Visitor Counter : 10