وزارت خزانہ
ڈی ایف ایس کی خصوصی مہم5.0کا آغاز2 اکتوبر2025سے
سیکریٹری، ڈی ایف ایس نے صفائی ستھرائی اور زیر التواء معاملات کا جائزہ لینے کے لیے محکمے کے مختلف سیکشنوں کا دورہ کیا
ڈی ایف ایس نے مہم کے دوران40,000سے زیادہ مقامات کی صفائی کا ہدف مقرر کیا
Posted On:
03 OCT 2025 7:25PM by PIB Delhi
ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز (ڈی ایف ایس) یعنی مالی خدمات کے محکمے کی خصوصی مہم 5.0، جس کا مقصد صفائی کو ادارہ جاتی شکل دینا ہے، 2 اکتوبر 2025 سے شروع ہو چکی ہے۔ یہ مہم ڈی ایف ایس کی جانب سے بھرپور جوش و خروش اور حقیقی جذبے کے ساتھ چلائی جا رہی ہے۔ تیاری کے مرحلے کے دوران محکمے کے نوڈل افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔
خصوصی مہم 5.0 کے آغاز پر سیکریٹری ڈی ایف ایس، جناب ایم۔ ناگراجو نے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا تاکہ صفائی ستھرائی اور زیر التواء معاملات کا جائزہ لے سکیں۔ جناب ناگراجو نے ڈی ایف ایس کے افسران اور عملے کو اس مہم کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مادی فائلوں کی ڈیجیٹائزیشن پر زور دیا اور وسائل کے بہترین استعمال اور دفتری احاطے میں صفائی و صحت مندی برقرار رکھنے کے لیے جدید طریقے تجویز کیے۔
اس کے علاوہ محکمے نے اہداف کی نشاندہی کر لی ہے اور اس کے لیے مخصوص پورٹل یعنی خصوصی مہم 5.0 کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ ڈی ایف ایس نے پورے ملک میں 40,000 سے زیادہ مقامات کی صفائی کا بھی ہدف مقرر کیا ہے۔ مہم کے دوران بالخصوص ای ویسٹ کے تلف کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
محکمہ ان مخصوص سرگرمیوں پر بھی توجہ دے گا جو مالیاتی خدمات کے شعبے سے متعلق ہیں، جیسے کہ غیر فعال اکاؤنٹس کو اپ ڈیٹ کرنا، لاکر معاہدوں کی تجدید، دعووں کے تصفیے، پنشن شکایات کے ازالے اور اکاؤنٹس میں نامزدگی کو اپ ڈیٹ کرنا۔ اس کے ساتھ ساتھ سائبر جرائم اور ڈیجیٹل گرفتاری سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی پروگرام بھی مہم کے دوران منعقد کیے جائیں گے۔
محکمے نے اپنے اداروں کو وی سی میٹنگوں کے ذریعے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھی حساس بنایا ہے تاکہ وہ صارفین پر مرکوز اقدامات کر سکیں، جیسے پانی کے ڈسپنسرز کی تنصیب، بزرگ شہریوں کے لیے نشستوں/لابی کا اضافہ اور معذور افراد (دیویانگجنز) کے لیے ریمپس کی تعمیر وغیرہ۔
ڈی ایف ایس اور اس کے اداروں کی طرف سے خصوصی مہم 5.0 پر کی گئی کچھ ٹویٹس:
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7041
(Release ID: 2174615)
Visitor Counter : 13