عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
حکوم ہند کی وزارتیں /محکمے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 کے دوران خصوصی مہم 5.0 کے نفاذکے مرحلے کے تیار
وزارتوں / محکموں کے ذریعہ خصوصی مہم 5.0 پورٹل پر داخل کیے گئے سوَچھتا مہمات کے اہداف اور زیر التواء پیرامیٹرز
2128 ٹوئیٹس اور 102 پی آئی بی بیانات کے ساتھ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ بڑے پیمانے بیداری پیدا کی گئی اور مہم کی حمایت کی گئی، #اسپیشل مہم 5 سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے
خصوصی مہم 5.0 پورٹل پر وزارتوں/محکموں کی جانب سے داخل کردہ اہداف کا جائزہ لینے اور اہداف کو حاصل کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کی غرض سے نوڈل افسران کی 5ویں میٹنگ منعقد کی گئی
وزارتیں / محکمے تکمیل کے نقطہ نظر کے تحت مہم کو آخری میل تک پہنچائیں گے
Posted On:
03 OCT 2025 6:16PM by PIB Delhi
نوڈل محکمے کے طور پر انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے ساتھ حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی خصوصی مہم 5.0 نے قابل ذکر رفتار حاصل کر لی ہے۔ خصوصی مہم 5.0 کے لیے تیاری کا مرحلہ (15 سے 30 ستمبر 2025 تک) 30 ستمبر 2025 کو اختتام پذیر ہوا اور نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر 2025 سے شروع ہو چکا ہے۔
وزارتوں / محکموں کے ذریعہ پورٹل پر 03 اکتوبر 2025 تک مندرجہ ذیل اہداف اپلوڈ کیے جا چکے ہیں:
نمبر شمار
|
پیرامیٹرز
|
# اہداف
ایس سی 5.0
|
1
|
صفائی ستھرائی مہم کے مقامات
|
7,22,541
|
2
|
اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات
|
4,295
|
3
|
پارلیمانی یقین دہانیاں
|
774
|
4
|
آئی ایم سی حوالہ جات
|
73
|
5
|
ریاستی حکومت کے حوالہ جات
|
610
|
6
|
عوامی شکایات
|
6,77,626
|
7
|
عوامی شکایات کی اپیلیں
|
15,315
|
8
|
پی ایم او حوالہ جات
|
1,150
|
9
|
کاغذی فائلیں جن کا جائزہ لیا جانا ہے
|
28,77,084
|
10
|
جائزے لیے پیش کی گئیں ای فائلیں
|
15,84,984
|
11
|
قواعد کو سہل بنایا گیا
|
494
|
# 81 وزارتوں / محکموں کے ذریعہ درج کرائے گئے اعداد و شمار
|
جائزہ لیے جانے والے ریکارڈ کو ریکارڈ افسران نے ریکارڈ رومز سے متعلقہ افسران کو جائزہ کے لیے منتقل کر دیا ہے۔ نوڈل افسران نے تاریخی تحفظ کے لیے ریکارڈ کی شناخت کے لیے ریکارڈ رومز کا معائنہ کیا ہے۔ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا نے ایک نمائش "سوشاسن اور ابھی لیکھ" تیار کی ہے جس میں خصوصی مہم 1.0-4.0 کے دوران حاصل کی گئی تاریخی قدر و قیمت کے ریکارڈ کو دکھایا گیا ہے۔ اس نمائش کا اہتمام 10 اکتوبر 2025 سے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، 15 جن پتھ، نئی دہلی میں کیا جانا ہے۔
خصوصی مہم 5.0 کے نوڈل افسران کے ساتھ پانچویں میٹنگ سوَچھتا اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے جناب وی سری نواس، سکریٹری ڈی اے آر پی جی کی صدارت میں 3 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوئی تاکہ خصوصی مہم 5.0 پورٹل پر وزارتوں/ محکموں کے ذریعے داخل کردہ اہداف کا جائزہ لیا جا سکے۔ اجلاس میں 84 وزارتوں/محکموں اور ان سے منسلک اور ماتحت دفاتر کے 800سے زائد سینئر افسران نے شرکت کی۔ تمام وزارتیں/محکمے خصوصی مہم 5.0 کے نفاذ کے مرحلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، جو 2 اکتوبر 2025 سے شروع ہوئی ہے اور 31 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔
خصوصی مہم 5.0 سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ حاصل کر چکی ہے اور اس سلسلے میں # خصوصی مہم 5 پر وزارتوں/محکموں کے ذریعہ 2128 ٹوئیٹس اور انفوگرافکس پوسٹ کیے جا چکے ہیں اور پی آئی بی کے ذریعہ 102 بیانات جاری کیے گئے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7034
(Release ID: 2174593)
Visitor Counter : 5