پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت نے سووچھ  بھارت دِوس کے موقع پر خصوصی صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا  اور صاف ستھری حکمرانی  کے لیے اہداف مقرر کیے

Posted On: 01 OCT 2025 7:42PM by PIB Delhi

سووچھ بھارت دِوس (2 اکتوبر  ، 2025 ء) ، سووچھتا ہی سیوا 2025 (17 ستمبر  سے 2 اکتوبر  ، 2025 ء) کے اختتام اور  صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم  5.0 (2 تا 31 اکتوبر ، 2025 ء ) ، جس کا مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو  یقینی بنانا اور زیر التواء معاملات کو کم کرنا ہے، کے نفاذ کے مرحلے کے آغاز کے موقع پر پنچایتی راج  کی وزارت نے آج  نئی دلّی کے کناٹ پلیس ، بلاک-اے میں ایک خصوصی صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ اس مہم کی قیادت پنچایتی راج  کی وزارت کے سکریٹری جناب وِویک بھاردواج نے کی ۔ ان کے علاوہ ، وزارت کے سینئر افسران اور ملازمین  نے بھی  سووچھ بھارت ابھیان میں سرگرم طور پر شرکت کی ۔

خصوصی مہم  5.0 کے تیاری مرحلے (15–30 ستمبر  ، 2025 ء) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا تاکہ مہم کی تیاری  کو یقینی بنایا  جا سکے۔ جناب وِویک بھاردواج نے پہلے 18 ستمبر  ، 2025 ء کو اس سلسلے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی تھی اور تمام افسران اور عملے سے اپیل کی کہ اس سالانہ مہم میں سرگرم طور پر شرکت کریں اور اسے وزارت  کے دفاتر میں  پورے سال جاری رکھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ صفائی  ستھرائی اور کارکردگی ایک وقتی اقدامات نہیں بلکہ ایک مسلسل عمل ہے ، جو براہِ راست شہریوں پر  مرکوز حکمرانی کو مستحکم کرتا ہے ۔ تیاری کے مرحلے کے دوران، وزارت نے متعدد پیشگی اقدامات کیے  ، جن میں زیر التواءمعاملات کی نشاندہی، ریکارڈبندوبست  کو منظم کرنا، صفائی ستھرائی کے لیے مہم کے مقامات کا  تعین اور انتخاب، کچرے کو ختم کرنے کے لیے غیر ضروری اشیاء کا جائزہ اور الیکٹرانک کچرے کے بندوبست سے متعلق ضابطے ، 2022 کے تحت الیکٹرانک فضلے کو محفوظ  طریقے سے ٹھکانے لگانا شامل ہے ۔

2 اکتوبر ،2025 ءسے، خصوصی مہم  5.0  نفاذ کے مرحلے میں داخل ہوگی، جس میں صاف ستھری اور مؤثر حکمرانی پر زور دیا جائے گا، عمل آوری میں شفافیت، زیر التواء معاملات کا تیز تر نمٹارہ، دفتر کی جگہوں کا مؤثر استعمال، ریکارڈ  رکھنے کے نظام  میں بہتری اور تمام دفاتر میں صاف ستھری ، سبز اور خوش آئند کام کی جگہ کو یقینی بنایا جائے گا۔ خصوصی مہم 5.0 کے تحت، پنچایتی راج کی وزارت نے بڑی مقدار میں ضائع ہونے والی غیر قابل استعمال اشیاء بشمول الیکٹرانک آلات، فرنیچر اور متفرق دفتری سامان کو منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے کا آغاز کیا ہے۔ وزارت نے مہم کے تحت کلیدی اہداف بھی مقرر کیے ہیں ، جن میں  صفائی ستھرائی کے 4 مقامات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ  299 عوامی شکایات ، 104 اپیلیں، 18 رکن پارلیمنٹ  کے ریفرنسز اور 2 پارلیمانی یقین دہانیوں کا نمٹارہ شا مل ہے ۔

وزارتِ پنچایتی راج کے ذریعے  کئے گئے پہلے   کے اقدامات:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2171315

*******

U.No. 7013

(ش ح۔  م ع  ۔ ع ا)

 


(Release ID: 2174489) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , Hindi