قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ قانونی امور نے خصوصی مہم 5.0 کے تیاری کے مرحلے کو مرکزی سکریٹریٹ اور تمام ماتحت دفاتر میں مکمل کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2025 5:46PM by PIB Delhi

وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانونی امور نے خصوصی مہم 5.0 کے تیاری کے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے، جو 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک جاری رہا۔ یہ مشق نہ صرف مرکزی سکریٹریٹ بلکہ تمام ماتحت و ذیلی دفاتر تک پھیلی، جن میں چار برانچ سکریٹریٹ (بنگلور، چنئی، کولکتہ اور ممبئی)، سنٹرل ایجنسی سیکشن، لاء کمیشن آف انڈیا، انڈین لاء انسٹی ٹیوٹ، انڈیا انٹرنیشنل آربیٹریشن سینٹر (آئی آئی اے سی) ، انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل (آئی ٹی اے ٹی) کی تمام بنچز، نیز دہلی ہائی کورٹ، سی اے ٹی (پی بی) اور نچلی عدالت (تیس ہزاری)، دہلی کے قانونی شعبے شامل ہیں۔

تیاری کا مرحلہ ایک منظم ایکشن پلان اور یونین لاء سکریٹری ڈاکٹر انجو راٹھی رانا کی سخت نگرانی کے تحت مکمل ہوا، تاکہ اکتوبر 2025 سے شروع ہونے والے نفاذی مرحلے کے لیے پوری طرح تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مہم کے رہنما اصولوں کے مطابق، تمام دفاتر میں نوڈل افسران نامزد کیے گئے اور انہیں منصوبہ بندی، نگرانی، دستاویز بندی اور سوشل میڈیا اِن پٹس میں ان کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں عملے اور فیلڈ یونٹس کو متحرک کرنے، تیاری کے اہداف مقرر کرنے اور ایس سی ڈی پی ایم 5.0 پورٹل پر ریئل ٹائم میں پیش رفت رپورٹ کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ پورٹل کے ذریعے ہفتہ وار جائزے اور قریبی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ جواب دہی اور وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مرحلے کا ایک اہم فوکس زیر التواء حوالہ جات کی نشاندہی اور ان کا ازالہ تھا۔

مرکزی سکریٹریٹ میں غیر ضروری مواد اور ای ویسٹ کا جامع جائزہ لیا گیا اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ان کے تلف کرنے کے طریقۂ کار کو حتمی شکل دی گئی۔ وزارت ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے جاری کردہ ای ویسٹ مینجمنٹ رولز 2022 کی تعمیل پر خصوصی زور دیا گیا۔ پرانے اور بے کار سامان کی ایک فہرست تیار کی گئی، جس میں فرنیچر، دفتری آلات اور چھوٹے برقی آلات شامل ہیں، جن کی مالیت تقریباً 4,000  روپے لگائی گئی ہے۔ ان اشیاء کے تلف کرنے سے 324 مربع فٹ دفتری جگہ خالی ہوگی۔ اس کے علاوہ ای ویسٹ کی ایک جامع فہرست تیار کی گئی، جس میں فریج، اے سی یونٹس، پرنٹرز، فوٹو کاپیئرز، اسکینرز، سی پی یوز، مانیٹرز اور یو پی ایس سسٹمز شامل ہیں، جن کی مالیت تقریباً  55,000 روپے لگائی گئی ہے۔ ان اشیاء کے تلف کرنے سے مزید 612 مربع فٹ قیمتی دفتری جگہ خالی ہوگی۔

محکمے نے اپنے اسکریپ ڈسپوزل پلان کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ اگست 2025 میں، پرانے اور غیر استعمال شدہ سامان کی نیلامی کے ذریعے 1,92,690 روپے حاصل کیے گئے۔ اس بنیاد پر ایک اور نیلامی کی تیاری کی جا رہی ہے، جس میں جمع شدہ سامان سے تقریباً 55,000 روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، محکمے کی ایک گاڑی کی کنڈمنیشن کا عمل جاری ہے اور اسے رجسٹرڈ وہیکل اسکریپنگ فسیلٹیز میں گاڑیاں اسکریپ کرنے کی لازمی پالیسی کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

زیر التواء کاموں کے انتظام اور اسکریپ کے تلف کرنے کے ساتھ ساتھ، ریکارڈ مینجمنٹ کی سرگرمیوں کے نتیجے میں فائلوں کے بڑے پیمانے پر جائزے اور غیر ضروری فائلوں کی صفائی کی گئی، جس سے جگہ خالی ہوئی اور اہم دستاویزات کو ڈیجیٹائز کرنے میں سہولت ملی۔ ریکارڈ رومز کو ازسرنو منظم کیا گیا اور فوٹوگرافک شواہد کے ساتھ دستاویزی شکل دی گئی۔ تمام دفاتر میں صفائی مہم کی جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور وقتاً فوقتاً صفائی مہم چلائی جا رہی ہے۔

اس طرح، تیاری کے مرحلے نے نفاذی مرحلے کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔ محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ واضح اہداف اور مسلسل نگرانی کے ساتھ محکمہ قانونی امور ، صفائی اور اچھی حکمرانی کے دوہرے مقاصد کی پیش رفت کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ملک بھر میں اپنے تمام دفاتر میں شفافیت، کارکردگی اور عزم کا مظاہرہ کرے گا۔

*************

 

 

(ش ح ۔ش ت۔م الف(

U. No. 7017


(ریلیز آئی ڈی: 2174488) وزیٹر کاؤنٹر : 22
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी