سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذور افراد کو بااختیار بنائے جانے سے متعلق محکمہ نے قومی رضاکارانہ خون عطیہ کے دن کے موقع پر خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2025 6:26PM by PIB Delhi
قومی رضاکارانہ خون کے عطیہ کے دن کے موقع پر، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے جسمانی طور پر معذور (پی ڈی ڈی یو-این آئی پی پی ڈی)، نئی دلی میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔
یہ کیمپ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، دہلی اور تھیلیسیمیا انڈیا کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ پروگرام کا افتتاح ڈاکٹر جتیندر شرما، ڈائریکٹر، (پی ڈی ڈی یو-این آئی پی پی ڈی)، نے کیا، جنہوں نے انسانی جانوں کو بچانے میں خون کے عطیہ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مستقبل قریب میں ایسے مزید کیمپ منعقد کرنے کے ادارے کے عزم پر بھی زور دیا۔

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے تحت مختلف تنظیموں جیسے نیشنل ٹرسٹ، نیشنل ہینڈی کیپڈ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایچ ایف ڈی سی)، انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) کے افسران، عملہ اور طلباء نے کیمپ میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ بہت سے لوگوں نے عطیہ دہندگان کے طور پر رجسٹر کیا اور خون کا عطیہ دے کر اس نیک مقصد میں تعاون کیا۔
یہ اقدام ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی اپنے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان سماجی ذمہ داری، کمیونٹی سروس اور انسانی اقدار کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن م
U.NO.7004
(ریلیز آئی ڈی: 2174401)
وزیٹر کاؤنٹر : 29