سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ، معمر افراد کا بین الاقوامی دن 2025 منا رہا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2025 7:56PM by PIB Delhi
معمر افراد کا بین الاقوامی دن 2025 کے تحت پالیسی، خدمات کی فراہمی اور کمیونٹی کی شرکت کے قومی یکجہتی کے طور پر منایا گیا۔ پروگرام میں ٹیلی کمیونیکیشنزکی وزارت اور برلا اوپن مائنڈز ایجوکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ اسکول کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط شامل تھے۔اس موقع پر8 اضلاع میں راشٹریہ ویوشری یوجنا کے تحت میگا ڈسٹری بیوشن کیمپوں کا انعقاد، بزرگ شہریوں کے گھروں کا ورچوئل افتتاح، ا ین اےآئی ٹی آئی کے پی اے ٹی اے یم کا افتتاح- بین نسلی تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں گرینڈ پیرنٹس ٹیچرس کی سالانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں بزرگ شہریوں، این جی اوز، طلباء اور حکومتی نمائندوں سمیت متعلقہ شراکت داروں نے شرکت کی۔
معمر افراد کا عالمی دن، ہر سال یکم اکتوبر کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے، معمر افراد کی انمول شراکت کو تسلیم کیا جاتا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے معاشرے کی ذمہ داری کا اعادہ کیا جاتا ہے۔
اس سال معمر افراد کے عالمی دن کی تقریبات 2025، پالیسی، خدمات کی فراہمی اور کمیونٹی کی شرکت کے قومی یکجہتی پر زیادہ مرکوز ہیں۔
وزارتوں/محکموں اور غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔
میسرز ٹیلی کمیونی کیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ(ٹی سی آئی ایل)کے ساتھ ایم ا و اے، ٹیلی کمیونی کیشن کی وزارت- ایلڈرلائن، ایک ملک گیر ہیلپ لائن ہے جس کا ٹول فری نمبر 14567 ہے اوراسےملک بھر میں چلایا جا رہا ہے۔ محکمے کا مقصد ٹیلی کمیونی کیشن کی وزارت کی ماتحتی میں میسرز ٹی سی آئی ایل کے ساتھ ایلڈر لائن کی اصلاح، نئی تکنیکی اختراعات کے ذریعے مضبوطی اور صلاحیت سازی، ہندوستانی آئی ٹی سیکٹر کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ علاقائی دخل اندازیوں کو مرحلہ وار انداز میں متعارف کرانے کے لیے تعاون کرنا ہے۔
برلا اوپن مائنڈ ایجوکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایم او یو- محکمہ کا مقصد خاندان کے اندر نسلی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ محکمہ کا مقصد اس سرگرمی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے برلا اوپن مائنڈ اسکول کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ ہر سہ ماہی میں گرینڈ پیرنٹ، پیرنٹ اور ٹیچر میٹ (جی پی ٹی ایم) کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ یہ دن اسکولوں میں "نوایکٹیوٹی نوبیگ ڈے" ہو سکتا ہے۔ کنبےکے افراداکٹھا ہوسکتے ہیں اور کھیل کھیل سکتے ہیں ، اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک ساتھ سرگرمیاں بھی کرسکتے ہیں ۔
راشٹریہ ویوشری یوجنا (آر وی وائی) کے تحت بڑے پیمانے پر تقسیم کےکیمپوں میں(بی پی ایل) زمروں اورای ڈبلیوایس زمروں کے 15,356 بزرگ شہریوں کو مفت امدادی آلات فراہم کیے گئے۔ یہ کیمپ رام گڑھ، جھارکھنڈ، جلگاؤں، مہاراشٹر، جے پور، راجستھان، نندیال، آندھرا پردیش، یانم، پڈوچیری، مانسا، پنجاب، پیرین، ناگالینڈ اور رائے گڑھ، چھتیس گڑھ میں منعقد ہوں گے۔ یہ کیمپ بزرگ شہریوں کو باوقار زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا واضح ثبوت ہیں۔
'پانچ معمر شہریوں کے گھروں کا ورچوئل افتتاح: نئے جی آئی اے کی حمایت یافتہ سینئر سٹیزن ہومز کا ورچوئل طور پر تمل ناڈو، مہاراشٹر، آسام، اتر پردیش اور جھارکھنڈ کی ریاستوں میں افتتاح کیا گیا ہے۔
این اے آئی ٹی آئی کے پی اے ٹی اے ایم کا آغاز، بین نسلی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے محکمہ کی طرف سے تیار کردہ کھیل ہے۔ یہ کھیل بچوں کے لیے اخلاقی اقدار اور اخلاقیات اور خاندانی رشتوں میں اس کی اہمیت کو پیار سے دیکھ بھال اور بزرگوں کے احترام کے ذریعے بیان کرتا ہے۔ اس طرح ڈیزائن کیا گیا کھیل خاندان کے ساتھ مل کر کھیلنا ہے۔
جی پی ٹی ایم کیو آر کوڈ کا آغاز گرینڈ پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ (جی پی ٹی ایم) کے دوران مختلف اسکولوں میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شامل ہونے کےلئے،کیو آر کوڈ تیار کیا گیا ہے۔ اس سے علم کی تخلیق، اشتراک اور اسکول کی مخصوص سرگرمیوں/ماڈلز کی ترقی میں مدد ملے گی تاکہ نسلی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے جو کہ عمر رسیدہ لوگوں کے لیے بنیاد اور ستون کے طور پر کام کرے گا۔
برہما کماری کے بنائے ہوئے 2 گانوں کا اجراء ہمارے معاشرے میں بزرگوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے والے دو گانے بھی لانچ کیے گئے۔
اس موقع پر ایس جے ای کے سکریٹری جناب امت یادو نے کہا کہ حکومت ہمارے بزرگ شہریوں کی بہبود کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، ایلڈرلائن کومیسرز ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹیڈ(ٹی سی آئی ایل) کے ساتھ مل کر بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بزرگوں کی بہبود کے لیے دیگر غیر سرکاری تنظیموں، رضاکارانہ تنظیموں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور اس شعبے میں کمیونٹی کی مجموعی شرکت پر زور دیا۔
راجیوگینی بی کے آشا دیدی، برہما کماریوں نے ’’ایک چپ سو سکھ‘‘ کے ذریعے بزرگ شہریوں کے احترام، دیکھ بھال اور وقار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بزرگ شہریوں سے بات کرتے ہوئے اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے صبر کی ضرورت کی وضاحت کی۔
*****
(ش ح۔ع ح۔ ف ر )
UR-6999
(ریلیز آئی ڈی: 2174398)
وزیٹر کاؤنٹر : 27