پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی امور کی وزارت نے  ملک گیر سوچھتا ہی سیوا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2025 6:14PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی وزارت(ایم اوپی اے) نے 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک حکومت ہند کی تمام وزارتوں اور محکموں میں کی جانے والی ملک گیر سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ا یس)- 2025 مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ مہم کا مقصد افسران اور عملے کے درمیان صفائی، حفظان صحت اور بیداری کو فروغ دینا تھا۔

1.jpg

افتتاحی دن کے موقع پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری  جناب نکنج بہاری ڈھل نے وزارت کے تمام افسران اور اہلکاروں کو سوچھتا کا حلف دلایا، انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ سوچھتا کو پندرہ دن سے علاوہ بھی ایک مسلسل عہد کے طور پر عمل میں لایا جانا چاہیے۔ ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے مجمع کو روز مرہ کے ایکشن پلان کے بارے میں بتایا، جو حسب ذیل ہیں:

  • وزارت کے احاطے میں خصوصی صفائی مہم اور شرمدان۔
  • سینئر عہدیداروں کے ذریعہ صفائی اور دیکھ بھال کا باقاعدہ معائنہ۔
  • سوچھ ہواکے لئےپہل کے تحت، سی پی ڈبلیو ڈی (ہارٹیکلچر) نے سیکشن اور افسروں کے کمروں کے اندر پودے لگائے۔
  • رنگولی بنانے کے مقابلہ سمیت عملے کی شرکت کی سرگرمیاں ۔
  • پارلیمنٹ ہاؤس میڈیکل سینٹر میں صفائی متروں کا ہیلتھ چیک اپ۔
  • اختتامی تقریب میں صفائی متروں کو ان کے تعاون کے لیے اعزاز اور انعام سےنوازا گیا۔

2.jpg 3.jpg

4.jpg

25 ستمبر کو، ملک گیر مہم کے ایک حصے کے طور پر، وزارت نے نئی دہلی کے گول مارکیٹ میں واقع جین ہیپی اسکول میں "ایک گھنٹہ - ایک دن - ایک ساتھ شرمدان" کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کی قیادت پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کی، جنہوں نے تمام شرکاء کو سوچھتا کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دی اور افسران، اسکول انتظامیہ، اور طلباء کو سوچھتا کا عہددلایا۔ چیئرمین جناب راجکمار جین، ، پرنسپل محترمہ شالینی مشرا اور جین سبھا کے جنرل سکریٹری جناب وکاس جین نے بھی سرگرمی سے حصہ لیا۔

5.jpg

6.jpg 7.jpg

پروگرام کے دوران، مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو، ​​سکریٹری جناب نکنج بہاری ڈھل، اور ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے "ایک پیڑ ماں کے نام ابھیان" کے تحت اسکول کے کیمپس میں پودے لگائے، جو صفائی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی پائیداری کے عزم کی علامت ہے۔

8.jpg

9.jpg 10.jpg

اس مہم میں وزارت کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ساتھ طلباء اور اسکول انتظامیہ کی فعال شرکت دیکھی گئی، جس سے یہ صفائی، حفظان صحت اور مزدوروں کے وقار کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کی مشترکہ کوشش ہے۔

11.jpg

12.jpg

13.jpg

14.jpg

ایس ایچ ایس-2025 مہم کے اختتام پر، وزارت نے اپنی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا، جس کی صدارت ایم او پی اے کے ایڈیشنل سکریٹری  ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے کی۔ اس موقع پر صفائی متروں کو ان کی مخصوص خدمات کی حوصلہ افزائی کی گئی، اور رنگولی  بنانےکے مقابلے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے سب کو ترغیب دی کہ سوچھتا کو صرف اس پندرہ دن تک محدود نہ رکھیں بلکہ اسے سال بھر کی عادت کے طور پرعمل میں لائیں۔ انہوں نے رویے، خیالات اور کام کی اخلاقیات میں "اندرونی سوچھتا" کی اہمیت پر مزید زور دیا، اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ حقیقی صفائی کا آغاز خود نظم و ضبط اور مثبت طرز عمل سے ہوتا ہے۔

15.jpg

16.jpg 17.jpg

ان سرگرمیوں کے ذریعے، ایم او پی اے سوچھ بھارت کے وژن اور حکومت ہند کی ملک گیر مہم کے مطابق صفائی، حفظان صحت اور شہری ذمہ داری کی ثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے اپنےعزم کا اعادہ کرتا ہے۔

******

(ش ح۔ع ح۔ ف ر )

UR-6987


(ریلیز آئی ڈی: 2174378) وزیٹر کاؤنٹر : 36
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी