اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کی وزارت نے صفائی متروں کواعزاز سےنوازنےکے ساتھ سوچھتا ہی سیوا 2025 کا اختتام کیا
प्रविष्टि तिथि:
02 OCT 2025 9:35PM by PIB Delhi
اسٹیل کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا 2025 مہم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، جس میں مہم کی مدت کے دوران کئی سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد صفائی، حفظان صحت اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینا تھا۔ مہم کا اختتام 2 اکتوبر 2025 کو ادیوگ بھون کےاسٹیل روم میں منعقدہ صفائی متروں کے لیے ایک خصوصی اعزازی تقریب میں ہوا۔
مہم کی مدت کے دوران، صحت کی جانچ کرانے اور محفوظ کام کے طریقوں کے بارے میں صفائی متروں میں بیداری پیدا کرنے ، ایک محفوظ اور صحت مند کام کے ماحول کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک صفائی مترسرکشا شیور کا انعقاد کیا گیا۔
دہلی کے ہرکیش نگر میں واقع گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈی اسکول کے طلباء کو صفائی ستھرائی اور پائیداری کو فروغ دینے میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور تخیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائنگ اور ویسٹ ٹو آرٹ مقابلوں میں حصہ لینے پر مبارکباد دی گئی۔
25.09.2025 کو صبح 8:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک ادیوگ بھون کے باہر ملک گیر شرمدان 'ایک دن ایک گھنٹہ ایک ساتھ' میں افسران، ملازمین اور صفائی متروں نے بھی حصہ لیا، اور صاف ستھرے ماحول کو فروغ دینے کے تئیں اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
سوچھ اتسو کے ایک حصے کے طور پر، اسٹیل کی وزارت میں سکریٹری جناب سندیپ پاونڈرک نے سیل کے سی ایم ڈی جناب امریندو پرکاش کے ساتھ، 27.09.2025 کو نئی دہلی کے چانکیہ پوری میں واقع نہرو پارک میں سوچھتا دوڑ کی قیادت کی۔ اس تقریب میں سینئر حکام اور ملازمین کی پرجوش شرکت رہی، جو اتحاد، ذمہ داری اور صفائی کے لیے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔
مہم کے دوران، وزارت نے صفائی کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے جنوبی، مغربی اور وسطی دہلی کے علاقوں میں مختلف سیاحتی مقامات پر تنصیبات کے لیے 150 نئے دوبڑے کوڑے دان بھی فراہم کیے ہیں۔
ان سرگرمیوں کے ساتھ، اسٹیل کی وزارت نے صاف ستھرے اور آلودگی سےپاک ہندوستان میں اپنا تعاون کرتےہوئے، صفائی، ماحولیاتی پائیداری اور عوامی بیداری کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
*********
(ش ح۔ع ح۔ ف ر )
UR-6994
(रिलीज़ आईडी: 2174375)
आगंतुक पटल : 11