وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سیوا پرو-2025: وکست بھارت کے رنگ،کلا کے سنگ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2025 8:40PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت، حکومت ہند نے 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک سیوا پرو 2025 کو خدمت، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی فخر کے ملک گیر تہوار کے طور پر منایا۔ گاندھی جینتی کے موقع پر اختتام پذیر ہونے والے پرو نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک وکست بھارت کے ویژن کی عکاسی کی، جس نے ملک بھر کے طلباء، فنکاروں، اداروں اور برادریوں کو ایسی سرگرمیوں کے ذریعے اکٹھا کیا جس میں سیوا اور کلا کو انضمام کیا گیا تھا۔

آخری دن یعنی 2 اکتوبر 2025 کو سرینگر (  مرکز کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر) اور دیو (  مرکز کے زیر کنٹرول دادرہ ، نگر حویلی اور دمن و دیو) میں ‘‘وکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ’’ کے موضوع کے تحت آرٹ کی بڑی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

وزارت ثقافت کے اداروں کے ذریعہ 2 اکتوبر 2025 کو منعقدہ آرٹ ورکشاپس کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

  1. سری نگر، جموں و کشمیر – شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (این زیڈ سی سی کے زیر اہتمام)

سری نگر میں واقع ایس کے آئی سی سی میں ایک میگا آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد طلباء اور فنکاروں نے شرکت کی۔ اس تقریب کوجناب  برج موہن شرما (  مرکز کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری، ثقافت )، پروفیسر ظہور زرگر (ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ،این آئی ایس ٹی) اور پدم شری فاروق احمد میر (ممتاز  مجسمہ ساز) نے شرکت کی، جنہوں نے ایک جدید، ترقی پذیر ہندوستان کا تصور کرتے ہوئے خطے کی بھرپور فنی روایات کو آگے بڑھانے کے لیے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔

a.jpg

a1.jpg

a2.jpg

  1. دیو، دادرہ اور نگر حویلی اور دمن و دیو - آئی این ایس کھوکری میموریل اور وناکابرا کے اسکول (ڈبلیو زیڈ سی سی، ادے پور کے زیر اہتمام)

دیو میں، آئی این ایس کھوکری میموریل اور جی ایچ ایس ایس (گرلز)، گورنمنٹ ہائی اسکول سمیت متعدد اسکولوں میں آرٹ ورکشاپس کا ایک سیریز منعقد کیا گیا۔ ہائی اسکول (بوائز)  اور گلیکسی انگلش میڈیم اسکول فوڈم۔ 500 سے زائد طلباء نے تخلیقی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام میں  جناب  شیوم مشرا (ڈپٹی کلکٹر، دیو)،  جناب ہریس کپاڈیہ (صدر، دیو نگرپالیکا)،  جناب رام جی بھائی بامنیہ (صدر، ضلع پنچایت، دیو) اور  جناب اروند سولنکی (ڈائریکٹر، محکمہ تعلیم، دیو) نے شرکت کی، جنہوں نے طلبہ کو ہندوستا ن کے ویژن میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دی۔

a3.jpg

a4.jpg

a6.jpg

a7.jpg

دو(2 )اکتوبر کو ‘سیوا پرو -2025 ’کے اختتام نے سری نگر اور دیو میں آرٹ ورکشاپس کے ذریعے خدمت اور تخلیقی صلاحیتوں کے جذبے کو آگے بڑھایا۔ جہاں سری نگر جموں و کشمیر کے ثقافتی فخر اور دستکاری کی عکاسی کرتا ہے، وہیں دیو نے قوم کی تعمیر کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں اسکولوں اور مقامی اداروں کی فعال شرکت کو اجاگر کیا۔

ملک بھر میں‘سیوا پرو- 2025 ’کی پندرہ روزہ تقریبات نے ہندوستان کے ثقافتی سفر کے اٹوٹ ستونوں کے طور پر سیوا اور کلا کے جوہر کی تصدیق کی اور 2047 @ Viksit Bharat کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اجتماعی عزم کو مضبوط کیا۔

*******

ش ح۔ ظ ا-ج ا

UR  No. 6979


(ریلیز آئی ڈی: 2174343) وزیٹر کاؤنٹر : 41
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी