زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت و کسانوں کے فلاح و بہبود کے محکمہ کی خصوصی مہم 5.0 کے لیے وسیع تیاری
زراعت و کسانوں کے فلاح و بہبود کے محکمہ نے خصوصی مہم 5.0 کی تیاری کے دوران753 صفائی مقامات کی نشاندہی کی اور1.7 لاکھ زیر التوا شکایات کو درج کیا
خصوصی مہم 5.0 کی تیاری کے مرحلے میں محکمہ زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود کی سرگرمیاں
Posted On:
02 OCT 2025 2:28PM by PIB Delhi
خصوصی مہم 5.0 محکمہ اصلاحاتِ انتظامیہ اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی جانب سے شروع کی گئی ہے اور اسے دو مراحل میں نافذ کیا جا رہا ہے، یعنی تیاری کا مرحلہ 16 ستمبر تا 30 ستمبر 2025 اور اصل مرحلہ 2 اکتوبر تا 31 اکتوبر 2025۔
تیاری کے مرحلے کے دوران اس محکمہ کے تمام نوڈل افسروں (28 شعبہ جات) اور تمام ماتحت / منسلک دفاتر، سرکاری کمپنیوں، خودمختار اداروں اور اتھارٹیز (تقریباً 200 دفاتر) جو ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہیں، سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ صفائی کے مقامات، ای-ویسٹ، کچرے اور غیر ضروری اشیاء کی نشاندہی کریں، زیر التواء حوالہ جات جیسے پی ایم او، وی آئی پیز، پارلیمانی یقین دہانیاں وغیرہ اورعوامی شکایات کی فہرست تیار کریں۔
تیاری کے مرحلے کے دوران ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے سکریٹری (جناب دیویش چتر ویدی، آئی اے ایس) کی قیادت میں محکمہ نے ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے دفتری احاطے کی صفائی کے لیے ایک وسیع پیمانے کی مہم میں حصہ لیا۔ افسران کو صفائی کے مقامات کی نشاندہی کرنے، ای-ویسٹ اور زیر التواء پرانی فائلوں کی شناخت کرنے کی ترغیب دی گئی۔ سکریٹری، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے 20.09.2025 کو سکریٹری، ڈی اے آر پی جی کے ساتھ ڈی ڈی نیوز کے پروگرام میں شرکت کی، جس میں انہوں نے ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کی پہل کاریوں اور خصوصی مہمات اور سوچھتا ابھیان کے فوائد پر بات کی۔
ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے تمام نوڈل افسران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفاتر اور گھروں میں موجود ای-ویسٹ کی نشاندہی کریں اور اسے دفتر میں ایک جگہ کرشی بھون میں جمع کریں تاکہ انہیں مناسب طریقے سے تلف کیا جا سکے۔
یہ محکمہ 9 اکتوبر 2025 کو ڈی اے آر پی جی کے تعاون سے ایک ورکشاپ منعقد کر رہا ہے جس کا مقصد اس محکمہ اور اس کے منسلک و ماتحت دفاتر کے افسران کو عوامی شکایات کے بارے میں حساس بنانا اور مختلف سرکاری دفاتر میں پیدا ہونے والے ای-ویسٹ سے تیار کردہ مختلف اشیاء کی نمائش کرنا ہے۔
تیاری کے مرحلے کے دوران 16 تا 30 ستمبر 2025، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے مختلف شعبوں اور اس کے ماتحت/منسلک دفاتر، سرکاری کمپنیوں (پی ایس یو)، خودمختار اداروں اور اتھارٹیز کے حوالے سے خصوصی مہم 5.0 کے لیے درج ذیل اہداف موصول ہوئے ہیں:
اہداف
|
پیمانے
|
نمبرشمار
|
753
|
صفائی کی مہم کے مقامات کی تعداد
|
1
|
29
|
ایم پیز سے زیر التواء حوالوں کی تعداد
|
2
|
03
|
ریاستی حکومتوں سے زیر التواء حوالوں کی تعداد
|
3
|
14
|
زیر التواء پارلیمانی یقین دہانیاں
|
4
|
04
|
زیر التواء وزیراعظم دفتر کے حوالہ جات
|
5
|
01
|
سادہ بنانے کے لیے شناخت شدہ قواعد/عملیات کی تعداد
|
6
|
171442
|
زیر التواء عوامی شکایات
|
7
|
691
|
زیر التواء عوامی شکایات کی اپیلیں
|
8
|
15368
|
جائزہ لینے کے لیے فائلوں کی تعداد
|
9
|
609
|
جائزہ لینے کے لیے ای-فائلوں کی تعداد
|
10
|
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6964
(Release ID: 2174179)
Visitor Counter : 5