دیہی ترقیات کی وزارت
آراضی کی انتظام کاری اور آفات سے بچاؤ کے موضوع پر ، گاندھی نگر میں 3 اور 4 اکتوبر 2025 کو قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی
Posted On:
02 OCT 2025 11:54AM by PIB Delhi
دیہی ترقیات کی وزارت کے ماتحت زمینی وسائل کا محکمہ حکومت گجرات کے محکمہ مالیہ کے تعاون سے ’’آراضی کی انتظام کاری اور آفات سے بچاؤ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس منعقد کر رہا ہے۔ اس کانفرنس کا اہتمام 3 اور 4 اکتوبر 2025 کو گاندھی نگر، گجرات میں واقع مہاتما مندر کنونشن سینٹر میں کیا جائے گا۔اس کانفرنس کا مقصد ملک بھر سے حکام اور ماہرین کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ آراضی کی انتظام کاری کو بہتر بنانے اور آفات سے بچاؤ کے زیادہ مؤثر انتظامات کرنے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
گجرات کے عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر پٹیل اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوں گے اور کلیدی خطاب کریں گے۔ دیہی ترقیات، زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے محترم وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان اس تقریب میں مہمانِ ذی وقار کے طور پر شرکت کریں گے اور خصوصی خطاب کریں گے۔ اس تقریب کا آغاز حکومت گجرات کے محکمہ مالیہ کے ایڈشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر جینتی ایس روی کے جانب سے خیرمقدمی کلمات کے ساتھ ہوگا۔ دیگر قابل ذکر مقررین میں زمینی وسائل کے محکمے کے سکریٹری جناب منوج جوشی، اور حکومت گجرات کے چیف سکریٹری جناب پنکج جوشی شامل ہیں۔
کانفرنس کی اہم جھلکیوں میں شامل ہیں:
• ریونیو قوانین کو جدید بنانے، لینڈ ریکارڈ اور رجسٹریشن کے نظام کی اپ گریڈیشن، اربن لینڈ ریکارڈز کی تخلیق اور اپ ڈیٹ، ریونیو کورٹ کیسز کی دوبارہ انجینئرنگ، سروے کی کوششیں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے اہم موضوعات کو دریافت کرنے والے سات پینل مباحثہ؛ بہترین طریقوں، اور انسانی وسائل کی منصوبہ بندی
• ایکشن سیمینار جہاں گروپ کانفرنس کے اہم موضوعات پر غور و فکر کریں گے اور قابل عمل منصوبے بنائیں گے۔
• نئے ریونیو دفاتر اور رہائشی عمارتوں کا افتتاح۔
• آر او ڈائری موبائل ایپلیکیشن کا آغاز اور انٹیگریٹڈ لینڈ ایڈمنسٹریشن (آئی ایل اے) سسٹم کا افتتاح۔
خانہ بدوش قبائل کے خاندانوں میں ’سوامتو‘ کارڈز اور حفاظتی کٹس کی تقسیم۔
• عمدگی کے مراکز (سی او ای ) کے قیام کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6958
(Release ID: 2174075)
Visitor Counter : 8