ریلوے کی وزارت
دو اکتوبر سے خصوصی مہم 5.0 کے کامیاب آغاز کے لیے بھارتیہ ریلوے میں تیاریاں زوروں پر
خصوصی مہم 5.0 کا مقصد اسکریپ ڈسپوزل سے آمدنی پیدا کرنا، ای ویسٹ مینجمنٹ پر توجہ مرکوز کرنا،جگہ بنانے، اور زیر التواء حوالہ جات اور عوامی شکایات کا بروقت نمٹانا، صفائی کی مہم کے علاوہ ای فائل کا جائزہ۔
امرت سمواد کا انعقاد تمام بڑے اسٹیشنوں پر کیا جائے گا، جس میں 105 امرت بھارت اسٹیشن بھی شامل ہیں، جس میںکچرے سے دولت پر زور دیا جائے گا اور عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے شہری-مرکزی اقدامات
Posted On:
01 OCT 2025 7:09PM by PIB Delhi
دو اکتوبر 2025 سے شروع کی جانے والی خصوصی مہم 5.0 کے کامیاب نفاذ کے لیے وزارت ریلوے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جو سرکاری دفاتر میں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے ایک توجہ مرکوز اقدام ہے۔
مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج ریلوے بورڈ کے دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای اوجناب ستیش کمار نے کی۔ تمام جنرل منیجرز/ زونل ریلوے،پی یو ایس،جی ایم،ڈی جی ،آر ڈی ایس او اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اورایم ڈی ،سی ایم ڈی ،پی ایس یوز کے ساتھ ساتھ ریلوے بورڈ کے متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں چیئرمین اور سی ای او/ریلوے بورڈ نے تمام سطحوں پر فعال شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام زونل ریلوے اور دیگر فیلڈ دفاتر کے جنرل منیجرز کو مہم کی سرگرمیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

خصوصی مہم 5.0 کے تحت، کلیدی اہداف میں اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے آمدنی پیدا کرنا، ای ویسٹ کا انتظام کرنا، جگہ کو بہتر بنانا، ای فائلوں کا جائزہ لینا اور ان کو ختم کرنا، اور زیر التواء حوالہ جات اور عوامی شکایات کے بروقت نمٹانے کو یقینی بنانا شامل ہیں۔ صفائی مہم چلانے کے علاوہ ویسٹ ٹو ویلتھ اقدامات اور موثر ای فائل مینجمنٹ پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ عوامی بیداری بڑھانے کے لیے، امرت سمواد کی شکل میں شہریوں پر مبنی اقدامات کا انعقاد تمام بڑے اسٹیشنوں پر کیا جانا ہے، بشمول 105 امرت بھارت اسٹیشن۔ مہم کے دوران سرگرمیوں اور کامیابیوں کو سوشل میڈیا، مقامی نیوز چینلز اور پریس ریلیز وغیرہ کے ذریعے اجاگر کیا جانا ہے۔
ریلوے کی وزارت خصوصی مہم 5.0 کو مناسب طریقے سے نافذ کرنے اور اسے ایک بڑی کامیابی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 6945
(Release ID: 2173908)
Visitor Counter : 5