وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے رضاکارانہ خون کے عطیے کے قومی دن کے موقع پر خون کے عطیے کے لیے ایک کیمپ کا اہتمام کیا

Posted On: 01 OCT 2025 6:02PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے رضاکارانہ خون کے عطیے کے قومی دن کے موقع پر آرمڈ فورسز ٹرانس فیوزن سینٹر کے تعاون سے یکم اکتوبر 2025 کو خون کے عطیے کے لیے کیمپ کا اہتمام کیا۔ اس سال کی مہم کا موضوع تھا ’’خون دیجئے، امید دیجئے: ہم مل کر زندگیاں بچاتے ہیں‘‘۔

وزارت دفاع کے مجموعی طور پر 202 اہلکاروں اور عملے نے خون کا عطیہ دیا۔ حفاظت اور معیار کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانے کے لیے ہر عطیہ دہندہ نے عطیہ سے پہلے کی مشاورت اور صحت کی اسکریننگ کی۔ کیمپ نے رضاکارانہ خون کے عطیہ کی جان بچانے والی اہمیت کو اجاگر کیا اور قومی حفظانِ صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں برادری کی شرکت کے کردار کو تقویت دی۔

اس تقریب میں دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے شرکت کی۔ 02 میڈیکل افسران ، 02 جونیئر کمیشنڈ افسران اور 10 نیم طبی عملہ (بلڈ ٹرانسفیوژن اسسٹنٹس) پر مشتمل ایک کوالیفائیڈ میڈیکل ٹیم نے مطلوبہ سامان کے ساتھ کیمپ کے ہموار اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنایا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6924


(Release ID: 2173878) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi