زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
آئی سی اے آر صفائی اور زیر التواء حوالوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی مہم 5.0 نافذ کرے گا
Posted On:
01 OCT 2025 6:13PM by PIB Delhi
انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، محکمہ زرعی تحقیق اور تعلیم کے تحت، 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس اقدام کا مقصد تمام آئی سی اے آر اداروں اور اکائیوں میں صفائی کو فروغ دینا اور زیر التواء حوالوں کو تیز کرنا ہے۔
کلیدی مرکوز شعبہ جات :
ای ویسٹ مینجمنٹ: ای ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2022 کی تعمیل میں کمپیوٹر، پرنٹرز اور بیٹریوں سمیت فرسودہ الیکٹرانک آلات کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا۔
ریکارڈ کا انتظام: ریکارڈ رکھنے کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے پرانی فزیکل اور الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لینا اور ان کو ختم کرنا۔
زیر التواء حوالہ جات: پارلیمنٹ، پی ایم او، اور عوامی شکایات سمیت مختلف ذرائع سے زیر التواء حوالہ جات کو حل کرنا۔
صفائی کی مہمات: کام کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے تمام آئی سی اے آر کیمپس میں صفائی کی مہمات کا انعقاد۔
مہم کے مراحل:
تیاری کا مرحلہ (15 ستمبر - 30 ستمبر 2025): ای ویسٹ کی شناخت، زیر التوا ریفرنسز، اور صفائی کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی۔
نفاذ کا مرحلہ (2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025): منصوبہ بند سرگرمیوں پر عمل درآمد، بشمول ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانا، زیر التواء ریفرنسز کا حل، اور صفائی مہم۔
آئی سی اے آر نے مہم کی پیشرفت کی نگرانی اور کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے آٹھ (08) ایس ایم ڈی ایس میں سے ہر ایک میں نوڈل آفیسرز کا تقرر کیا ہے۔ کامیابیوں کو ٹریک کرنے اور چیلنجوں سے فوری نمٹنے کے لیے باقاعدہ نگرانی اور رپورٹنگ کی جائے گی۔
یہ مہم سوچھتا کو فروغ دینے اور انتظامی التواء کو کم کرنے کے حکومت کے وسیع مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ، صاف اور موثر کام کرنے والے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے آئی سی اے آر کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
****
ش ح ۔ ال
UR-6920
(Release ID: 2173820)
Visitor Counter : 7