لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا کے اسپیکر نے جناب جی ایم سی بالایوگی کو خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
01 OCT 2025 5:35PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج لوک سبھا کے سابق اسپیکر جناب جی ایم سی بالایوگی کی جیتنی کے موقع پر، سمویدھان سدن کے سینٹرل ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔
پارلیمنٹ کے اراکین اور دیگر معزز شخصیات نے بھی اس موقع پر جناب بالایوگی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
لوک سبھا کےسکریٹری جنرل جناب اُتپل کمار سنگھ اور لوک سبھا و راجیہ سبھا کے سکریٹریٹ کے افسروں نے بھی جناب بالایوگی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جناب بالایوگی لوک سبھا کے بارہویں اسپیکر تھے اور تیرہویں لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر بھی دوبارہ منتخب ہوئے۔ وہ دسویں لوک سبھا کے رکن بھی رہ چکے تھے۔ اس سے قبل، وہ آندھرا پردیش کی قانون ساز اسمبلی کے رکن اور آندھرا پردیش حکومت میں اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے وزیر بھی رہے۔
جناب بالا یوگی کا 3 مارچ ، 2002 ء کو آندھرا پردیش کے ویسٹ گوداوری ضلع میں ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال ہو گیا تھا ۔
********
( ش ح۔ا ع خ ۔ ع ا )
U.No. 6917
(Release ID: 2173784)
Visitor Counter : 14