وزارت دفاع
محترمہ شوبھا گپتا نے ڈیفنس اسٹیٹس کی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 OCT 2025 4:08PM by PIB Delhi
انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس (آئی ڈی ای ایس) کی 1990 بیچ کی افسر محترمہ شوبھا گپتا نے 30 ستمبر 2025 کو ڈائریکٹر جنرل آف ڈیفنس اسٹیٹس (ڈی جی ڈی ای) کا عہدہ سنبھالا ہے۔
XM2T.jpg)
اپنے شاندار کریئر کے دوران انہوں نے کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں مختلف کنٹونمنٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مختلف سرکلز کے ڈیفنس اسٹیٹس آفیسر،سنٹرل کمانڈ میں ڈائریکٹر ڈیفنس اسٹیٹس اور ساؤتھ ویسٹ کمانڈ اور ویسٹرن کمانڈ میں پرنسپل ڈائریکٹر ڈیفنس اسٹیٹس شامل ہیں۔ وہ اپنی پیشہ ورانہ قابلیت، دیانتداری اور متحرک قیادت کے لیے بڑے پیمانے پر پہچانی جاتی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیفنس اسٹیٹس کو ملک بھر میں تقریباً 18 لاکھ ایکڑ دفاعی زمین کے انتظام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ چھ کمانڈز، 38 ڈیفنس اسٹیٹس سرکلز اور 61 کینٹونمنٹ بورڈز کے تحت کام کرتا ہے اور کینٹونمنٹ میں دفاعی زمین کے انتظام اور شہری انتظام میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح -ک۱ -ص ج)
U. No. 6912
(Release ID: 2173723)
Visitor Counter : 5