خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ایف ٹی ای ایم-کے نے ڈبلیو ایف آئی-2025 کے دوران صنعت کے شراکت داروں کے ساتھ  اہم مفاہمت ناموں پر دستخط کئے اور کلیدی نوعیت کی ٹیکنالوجیز منتقل کیں

Posted On: 01 OCT 2025 2:33PM by PIB Delhi

قومی ادارہ برائے خوراک ٹیکنالوجی، کاروباری امور اور انتظامیہ، کنڈلی (این آئی ایف ٹی ای ایم-کے) ، جو کہ وزارت خوراک پراسیسنگ انڈسٹریز (ایم او ایف پی آئی)، حکومتِ ہند کے تحت ایک قومی اہمیت کا ادارہ ہے،جس نے عالمی تقریب ورلڈ فوڈ انڈیا-2025 کے دوران خوراک پراسیسنگ کے شعبے میں معروف تنظیموں، صنعت کے شراکت داروں اور علمی اداروں کے ساتھ 9اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اسی دوران، ادارے کے سائنسدانوں کی تیار کردہ 7 جدید ٹیکنالوجیز کامیابی کے ساتھ معروف کمپنیوں کو منتقل کی گئی ہیں، جس سے علمی دنیا اور صنعت کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہوا ہے۔

ٹیکنالوجی کی منتقلی کا یہ پروگرام فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت  کے سکریٹری جناب اے پی داس جوشی اور وزارت کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں منعقد ہوا۔این آئی ایف ٹی ای ایم-کے، کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ہریندر سنگھ اوبرائےنے شراکت داروں کے ساتھ لائسنس اور مفاہمت ناموں کی کاپیوں کا تبادلہ کیا۔ منتقل کردہ ٹیکنالوجیز میں شامل ہیں:

  • انٹینٹ کمپوزٹ ملٹ پر مبنی کھیر پریمکس کو آر ڈی زی بیکری کو منتقل کیا گیا۔
  • ہائی نیوٹریئنٹ ریڈی ٹو ایٹ بارمیٹابولک امراض کیلئے غذائی انتظام اور پرو بایوٹک مصنوعات و ہائی الٹی ٹیوڈ نیوٹریئنٹ رچ بار  ہیکساگون نیوٹریشن لمیٹڈ کو منتقل کیا گیا۔
  • ریپڈ کیٹل پریگنینسی کٹ اور ریپڈ پنیئر ایڈلٹرشن کٹ کو اے آر ایف لائف سائنسز کو منتقل کیا گیا۔
  • ایگ لیس کیک پریمکس ٹیکنالوجی کو کروپ پیور پرائیویٹ لمیٹڈ کو منتقل کیا گیا۔
  • ملٹ پفس ایس بی فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کو منتقل کیا گیا۔
  • سکشم آنگن واڑی اور مشن پوشن 2.0 اقدامات کو انٹر لنک فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کو منتقل کیا گیا۔
  • ان فَرمنٹڈ مایو کو جیون میترا نیوٹراسیوٹیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ کو منتقل کیا گیا۔

تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے، مفاہمتی یادداشتیں (ایم او یو) کوالٹی کونسل آف انڈیا، دی گوڈ فوڈ انسٹی ٹیوٹ، المنڈ بورڈ کیلیفورنیا، ڈاؤنو انڈیا، کلیر میٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (گریٹر نوئیڈا)، انسٹی ٹیوٹ آف بایوریسورسز اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ (امپھال)، ریجی اوم  تھیرےپیوٹکس (بنگلور)، اور انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیئری سائنسز (نئی دلی) کے ساتھ کی گئیں۔

یہ شراکت داری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی (این آئی ایف ٹی ای ایم-کے) کے فوڈ سیکٹر میں جدت کو فروغ دینے، غذائی تحفظ کو بہتر بنانے اور ہندوستان کے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے مشن کو مزید تقویت دیتی ہے، ساتھ ہی ساتھ انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیتی ہے اور معاشرے کے لیے مؤثر حل فراہم کرتی ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ص د

U.NO.6893


(Release ID: 2173585) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , Hindi