وزارت خزانہ
محکمۂ محصول اور اس کے ماتحت دفاتر صفائی اور کارکردگی کے لیےخصوصی مہم 5.0 چلائیں گے
प्रविष्टि तिथि:
30 SEP 2025 5:41PM by PIB Delhi
محکمۂ ریونیو(ڈی او آر) ، وزارتِ مالیات (ایم او ایف) اپنے منسلک و ماتحت دفاتر اور فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک حکومت ہندکے تمام محکموں میں جاری خصوصی مہم 5.0 میں بھرپور حصہ لینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ یہ مہم محکمۂ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی قیادت میں چلائی جا رہی ہے تاکہ صفائی (سوچھتا) کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور زیر التواء درخواستوں کا بروقت اور مؤثر حل یقینی بنایا جا سکے۔
گزشتہ چار مہمات کی کامیابی کی بنیاد پر، خصوصی مہم 5.0 کا مقصد صفائی کے کلچر کو مضبوط کرنا، عملدرآمد کے طریقہ کار کو ہموار کرنا، اور ناکارہ نظام کو ختم کر کے مجموعی حکمرانی کو بہتر بنانا اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینا ہے۔
تیاری کے مرحلے کے طور پر، جو 15 ستمبر 2025 سے شروع ہوا، محکمۂ محصول کے تمام اداروں بشمول سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی)، سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، فنانشل انٹیلیجنس یونٹ انڈیا اور دیگر اداروں نے زیر التواء پارلیمانی/ریاستی حکومت کے حوالہ جات، عوامی شکایات، وزیراعظم کے دفتر کے حوالے، پارلیمانی یقین دہانیاں، دفاتر اور عوامی مقامات میں صفائی کی مہمات، ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن، غیر ضروری اور پرانی اشیاء کی صفائی اور تلفی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ہر ادارے نے نوڈل افسران مقرر کیے ہیں تاکہ نفاذ کے مرحلے میں مربوط اور مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔ اس کے علاوہ عملے کو آگاہی فراہم کرنے اور تمام سطحوں پر پرجوش شرکت کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ڈی او آر ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دے رہا ہے تاکہ فزیکل ریکارڈز کم کیے جا سکیں، کاغذی کام کم ہو اور شہریوں کے لیے بہتر، شفاف اور مرکزیت والی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
محکمۂ ریونیو نے پچھلی خصوصی مہم 4.0 میں فعال حصہ لیا اور زیر التواء معاملات کو کم کرنے اور صفائی کے کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ دسمبر 2024 سے اگست 2025 کے دوران، ڈی او آر نے کل 38 بین وزراتی حوالہ جات (کابینہ نوٹس، سی او ایس نوٹس، ای ایف سی میمو وغیرہ)، 28 وی آئی پی حوالے جات، 7,043 عوامی شکایات، 8 عوامی شکایات کے اپیلیں نمٹائیں۔ مزید برآں، کل 9,603 فزیکل فائلیں جائزے کے بعد خارج کی گئیں۔ اس کے علاوہ پرانی اور بیکار اشیاء کی تلفی سے1,05,000 روپے کا ریونیو بھی حاصل ہوا۔
خصوصی مہم 5.0 محکمۂ ریونیو کے صفائی، شفافیت اور جوابدہی کے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہے تاکہ تمام سطحوں پر انتظامی کارکردگی اور صفائی کو بہتر بنایا جا سکے۔
********
ش ح۔ش ت ۔ رض
U-6883
(रिलीज़ आईडी: 2173506)
आगंतुक पटल : 24